ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ کے تحت تشریح

Posted On: 03 FEB 2022 3:49PM by PIB Delhi

 

انیس/کانفرنس آف پارٹیز (سی پی)  9۔ کیوٹو پروٹوکول کے فیصلہ مطابق، کسی بھی ملک کی طرف سے جنگل کی تشریح اس ملک کی گنجائش اور صلاحیتوں کے لحاظ سے کی جا سکتی ہے جو مندرجہ ذیل ہے:-

جنگل - جنگل کی تشریح  ساخت کے لحاظ سے  مندرجہ ذیل بنیاد  پر کی  جاتی ہے:

  • کراؤن کور فیصد: درختوں ک کراؤن کور- 10 سے 30 فیصد  (بھارت 10فیصد)
  •  کم از کم ایریا آف اسٹینڈ کا: 0.05 اور 1 ہیکٹر کے درمیان کا رقبہ (بھارت 1.0 ہیکٹر) اور
  • درختوں کی کم از کم اونچائی: پختگی پر کم سے  کم  صحیح حالت میں  2 سے 5 میٹر تک کی اونچائی تک پہنچنے کی صلاحیت  (بھارت 2 میٹر)

بھارت  کی جنگل کی تشریح صرف مندرجہ بالا تین معیارات کی بنیاد پر کی گئی ہے اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج ( یو این ایف سی سی سی) اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے اپنی رپورٹنگ/ کمیونی کیشن کے لیے  بہتر طریقے سے قبول کیا ہے۔ جنگل کے رقبے  کی تشریح  تمام زمین، ایک ہیکٹر سے زیادہ رقبے کے ساتھ، ملکیت اور قانونی حیثیت سے قطع نظر 10 فیصد سے زیادہ درختوں کی کینوپی کے ساتھ کی جاتی ہے۔ ضروری نہیں کہ ایسی زمین ریکارڈ شدہ جنگلاتی علاقہ ہو۔ اس میں باغات، بانس اور پام  بھی شامل ہیں۔ جنگل کے رقبہ کی تشریح تمام انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ (آئی ایس ایف آر) اور بھارت  کے تمام بین الاقوامی کمیونی کیشن  میں واضح طور پر کی گئی ہے۔

تیرہ  جنوری 2022 کو وزارت کے ذریعہ حال ہی میں شائع کردہ آئی ایس ایف آر  2021 میں، جنگلات کے رقبہ کے اعداد و شمار کو ’ انسائڈ  ریکارڈیڈ فاریسٹ ایریا‘ اور ’آؤٹ سائیڈ ریکارڈیڈ فاریسٹ ایریا‘ کے طور پر تقسیم کیا گیا ہے۔ ’ انسائڈ  ریکارڈیڈ فاریسٹ ایریا‘  بنیادی طور پر قدرتی جنگلات اور محکمہ جنگلات کے درخت  ہیں۔ جنگل کا رقبہ ’آؤٹ سائیڈ ریکارڈیڈ فاریسٹ ایریا‘ آم کے باغات، ناریل کے باغات، بلاک پلانٹیشنز آف ایگرو فاریسٹری  ہیں۔ اس طرح آم کے باغات وغیرہ کا ڈیٹا خود بخود الگ ہو رہا ہے کیونکہ فاریسٹ سروے آف انڈیا   ’ آؤٹ سائڈ  ریکارڈیڈ فاریسٹ ایریا‘کے اعداد و شمار کو الگ سے رپورٹ کر رہا ہے۔

 انتہائی گھنے جنگل (وی ڈی ایف) کی درجہ بندی  کے لیے سیٹلائٹ ڈیٹا کی تشریح کو ایف ایس آئی کے فیلڈ انوینٹری ڈیٹا، گراؤنڈ ٹروتھنگ ڈیٹا اور جہاں بھی ضرورت ہو ہائی ریزولیوشن سیٹلائٹ امیجری جیسے ذیلی ڈیٹا سے بھی تعاون حاصل  ہوتا ہے۔

فی الحال، جنگل کے رقبہ اور بہت گھنے جنگل کی تشریح کو تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ آئی ایس ایف آر  میں جنگل کے رقبہ کی تشریح صحیح تصویر کی نمائندگی کرتی ہے جیسا کہ بیان کیا گیا ہے۔

ریاست کے لحاظ سے جنگل کے رقبہ کے نقشے اور ضلع وار جنگل کے رقبہ کے اعداد و شمار پر مشتمل آل انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹس ایف ایس آئی  ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

یہ معلومات   آج راجیہ سبھا میں  ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت  میں  وزیر مملکت   جناب اشونی کمار چوبے  نے فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا۔ ن ا۔

U-1109

                          



(Release ID: 1795370) Visitor Counter : 188


Read this release in: English