مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

قومی وراثت شہر ترقی اور توسیع یوجنا

Posted On: 03 FEB 2022 5:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3فروری 2022

قومی  وراثت شہرترقی اور توسیع اسکیم (ایچ آر آئی ڈی اے وائی) ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہےجس کا آغاز جنوری 2015 میں کیا گیا تھا اور اسے اجمیر (راجستھان) امراوتی (آندھراپردیش) امرتسر(پنجاب) بدامی (کرناٹک) دوارکا(گجرات) گیا(بہار) کانچی پورم اور ویلنکانی(تمل ناڈو) متھرانڈ ورانسی (اترپردیش) پوری (اوڈیشہ) اور ورانگل(تلنگانہ) کے 12 شہروں میں نافذ کیا گیا تھا۔ یہ مشن  31مارچ 2019 کو ختم ہوگیا ہے اور 31 مارچ 2019کے بعد سے کوئی نیا پروجیکٹ/شہر اس کے تحت  نہیں لیا گیاہے۔

ایچ آر آئی ڈی اے وائی کے تحت شہروں کے لئے سال وار فنڈ مختص  نہیں کئے گئے تھے بلکہ پورےمشن کی مدت کے لئے  اور براہ راست شہروں کو جاری کئے گئے تھے۔ ایچ آر آئی ڈی اے وائی اسکیم کے تحت نافذ کئے گئے منصوبوں کی تعداد،مختص فنڈز ، جاری اور استعمال شدہ فنڈز کی شہر وار تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

ایچ آر آئی ڈی اے وائی اسکیم کے تحت نافذ کئے گئےمنصوبوں کی تعداد ،مختص فنڈز ،جاری کئے گئے فنڈز استعمال کئے گئےفنڈز

(روپے کروڑ میں)

 

نمبر شمار

شہر کا نام(ریاست)

منصوبوں کی تعداد

مختص فنڈز

جاری کئے گئے فنڈز (سال 19-2018)

کل جاری مختص فنڈ

31 مارچ 2019 تک

موصول سرٹی فکیٹس 31 جنوری  2022 تک

1

دوارکا (گجرات)

8

22.26

09.45

27.76

22.47

2

وارانسی (اترپردیش)

11

89.31

19.36

87.62

69.91

3

کانچی پورم(تمل ناڈو)

3

23.04

05.33

19.48

19.96

4

ویلنکانی (تملناڈو)

3

22.26

10.64

19.03

14.20

5

اجمیر (راجستھان)

7

40.04

08.20

34.17

26.11

6

امراوتی(آندھراپردیش)

3

22.26

04.27

16.60

13.97

7

امرتسر (پنجاب)

12

69.31

26.65

72.96

57.65

8

بدامی(کرناٹک)

4

22.26

15.05

19.03

13.39

9

گیا (بہار)

7

40.04

18.81

34.74

24.56

10

متھرا(اترپردیش)

8

40.04

04.96

21.75

19.43

11

پوری (اوڈیشہ)

6

22.54

05.76

16.12

11.39

12

وارنگل(تلنگانہ)

5

40.54

13.43

32.82

29.70

 

کل

77*

453.90

141.91

402.08*

322.74

*18.34 کروڑ روپےکے 2 پروجیکٹ (بادامی میں پروجیکٹ 9.37 کروڑ روپےاور وارنگل میں 8.97 کروڑ روپے کا پروجیکٹ) زیر عمل/زیر نفاذ ہیں)۔

** مختص کئے گئے فنڈ اور جاری کئے گئے فنذ میں فرق کام کے دائرہ کار میں تبدیلی اور ٹینڈر کی لاگت میں فرق کی وجہ سے ہے۔

#مشن 31 مارچ 2019 کو ختم  ہوگیا ہے۔

 متعلقہ ریاستی حکومتیں/شہر کے عہدیداروں کے ساتھ باقاعدگی سےجائزہ میٹنگوں ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعہ پروجیکٹوں کو نفاذ کی نگرانی کی گئی ہے۔

یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور  کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1073



(Release ID: 1795309) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Telugu