پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 FEB 2022 5:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی،3فروری 2022۔
میکے داتو بیلسنگ ریزوائر کم ڈرنکنگ واٹر پروجیکٹ کی فزیبلٹی یعنی جوازیت رپورٹ (ایف آر ) حکومت کرناٹک میں مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) کو پروجیکٹ کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کی تیاری کےلئے ’اصولی طورپر‘ منظوری کے لئے پیش کی تھی۔ مرکزی آبی کمیشن کی اسکریننگ کمیٹی نے 24 اکتوبر 2018 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں پروجیکٹ اتھارٹی (حکومت کرناٹک) کے ذریعہ ڈی پی آر کی تیاری کے لئے (اصولی طورپر) منظوری دی تھی جس میں کچھ شرائط شامل ہیں۔
اس کے بعد میکے داتو بیلنسنگ ریزرویئر کم ڈرنکنگ واٹر پروجیکٹ کی ڈی پی آر جنوری 2019 میں حکومت کرناٹک کے ذریعہ سی ڈبلیو سی کو پیش کی گئی تھی اور اس کی کاپیاں کاویری آبی منجمنٹ اتھارٹی سی ڈبلیو ایم اے کو بھیجی گئی تھیں۔
ریاست تمل ناڈو نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ کرناٹک حکومت کو میکے داتو پروجیکٹ کو شرو ع نہ کرنے کا مشورہ دیں۔
سی ڈبلیو ایم اے مختلف اجلاسوں کے دوران مذکورہ منصوبہ کی ڈی پی آر پر بحث کو بطور ایجنڈا شامل کیا گیا ۔ تاہم اس ایجنڈے کے آئیٹم پر پارٹی ریاستوں کےد رمیان اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے اس مسئلہ پر بات چیت نہیں ہوسکی ہے۔
یہ اطلاع آج جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے لوک سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1070