ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ملک میں جنگلات کے احاطے کا تخمینہ
Posted On:
03 FEB 2022 3:48PM by PIB Delhi
فاریسٹ سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی) واقع دہرادون وزارت کے ماتحت ایک ادارہ ہے جو 1987 سے ملک کے جنگلات کے احاطہ کا دو سالہ تخمینہ کرتا ہے اور نتائج انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ میں شائع ہوتے ہیں۔ جنگلات کے احاطہ کا تعین کرنا ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک کی نقشہ سازی کی مشق ہے جو ریموٹ سینسنگ پر مبنی ہے۔ یہ کام شدید بنیادی تصدیق اور نیشنل فارسٹ انوینٹری کی طرف سے حاصل عملی اعداد شمار کے سے تعاون کیا جاتا ہے۔ انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ کی 2021 کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ سات برسوں ( آئی ایس ایف آر 2015 سے آئی ایس ایف آر 2021) کے دوران ملک کے جنگلات کے کل رقبے میں 12,294 مربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔
پچھلے سات برسوں (آئی ایس ایف آر 2015 سے آئی ایس ایف آر2021) میں ملک کے جنگلات کے احاطے کی تفصیلات اور پچھلے جائزوں کے حوالے سے جنگلات کے احاطے میں تبدیلی ذیل کے جدول میں دی گئی ہے:-
( رقبہ مربع کلومیٹر میں)
آئی ایس ایف آر سال
|
کل جنگل کا احاطہ
|
سابقہ آئی ایس ایف آر کے حوالے سے جنگل کے احاطہ میں تبدیلیاں
|
تبدیلی کی شرح
|
آئی ایس ایف آر -2015
|
7,01,495
|
-
|
-
|
آئی ایس ایف آر -2017
|
7,08,273
|
6,778
|
0.21
|
آئی ایس ایف آر -2019
|
7,12,249
|
3,976
|
0.56
|
آئی ایس ایف آر -2021
|
7,13,789
|
1,540
|
0.22
|
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کے مملکتی وزیر جناب اشونی کمار چوبے نے فراہم کیں۔
***
ش ح۔ع س ۔ ک ا
(Release ID: 1795220)