وزارات ثقافت

لال قلعہ ، دہلی میں آتم نربھر بھارت مرکز برائے ڈیزائن کی ترقی کے لیے ایس بی آئی-این سی ایف-آئی جی این سی اے نے یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے

Posted On: 02 FEB 2022 9:28PM by PIB Delhi

 

آتم نربھر بھارت مرکز  برائے ڈیزائن (اے بی سی ڈی) پروجکٹ کا مقصد ایسے مصنوعات کو اجاگر کرنا، فروغ دینا اور اس کا انعقاد کرنا ہے جن پر جغرافیائی اشاراتی علامت ہو ، اس لیے کہ اس سے ایک مخصوص جغرافیائی اصل جواسُ علاقے کی منفرد خصوصیات سے پُر ہو، کا پتہ چلتا ہے۔ اس پہل کے ذریعہ جی آئی مصنوعات کے لیے اضافی اقتصادی قیمت کا تصور کیا گیا ہے اور ہندوستان سے جی آئی مصنوعات کا راستہ آتم نربھر بھارت کی کامیابی کے لیے ہمواار ہوتا ہے۔ مناسب طریقے سے آتم نربھر بھارت مرکز برائے ڈیزائن، کہا جانے والا مثال نہیں پیش کرے گا بلکہ کاریگروں اور خاکہ سازوں کے درمیان پیش کردہ نوادرات کے لیے ایک جامع، ایک مخصوص بازار  سے ہم آہنگ ہوگا ۔ چونکہ ہم لوگ اس سال ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ اس لیے یہ مرکز مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک مالا مال میراث کی تخلیق کرے گاجو صدیوں پرانی روایات سے پُر ہوگی۔ اے بی سی ڈی پروجکٹ  آئی سی این سی اے کے ذریعہ نافذ کیا جا رہا ہے جو وزارت ثقافت  کے تحت ایک خود مختار تنظیم ہے۔

وزرات ثقافت قومی ثقافتی فنڈ  جو خیراتی وقف ایکٹ 1890 کے تحت 28 نومبر 1996 کو نوٹیفائی شدہ ایک ٹرسٹ ہے، کہ ذریعہ بنیادی مینڈیٹ رکھتی ہے کی ورثہ کے شعبے میں شراکت داری قائم کرے اور اسے فروغ دے نیز مادی اور غیر مادی ورثہ کی حفاظت  اور بحالی کے لیے وسائل اکٹھا کرے۔ این سی ایف (قومی ثقافتی فنڈ) کو دیے جانے والے تمام عطیات کو 1961 کے انکم ٹیکس ایکٹ کے 80 جی (2)سیکشن کے تحت 100 فیصد ٹیکس کا استثنا حاصل ہے۔

این سی ایف اس پروجکٹ کی حمایت کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا  تک پہنچی ۔ ایس بی آئی نے اے بی سی ڈی پروجکٹ کو نافذ کرنے کی غرض سے 100 کروڑ روپیے کی عطیہ کے ساتھ سی ایس آر کے تحت اس پروجکٹ کو اسپانسر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایل -1 بیرک ، لال قلعہ دہلی میں آتم نربھر بھارت مرکز برائے ڈیزائن کی ترقی کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، اندراگاندھی مرکز برائے فنون لطیفہ اور قومی ثقافتی فنڈ کے درمیان ایک سہ فریقی یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

****

ش ح۔ ا  ک  ۔س ک  

U. NO : 1041



(Release ID: 1795060) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi