کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ایکٹو فارما ان گریڈینس (اےپی آئی) مینو فیکچررس

Posted On: 02 FEB 2022 6:56PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت وولیوم کے اعتبار سے دوا سازی میں عالمی سطح پر تیسرا سب سے بڑا فریق ہےاور دنیا میں کم لاگت کی جینرکس دوائیں اور ٹیکے سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت دوا ساز ی اور طبی آلات کے سیکٹروں نیز ایکٹو فارما ان گریڈینس مینو فیکچرنگ میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے مختلف اسکیموں کی شکل میں اقدامات بھی کررہا ہے۔

ہندوستان میں اے پی آئی مینو فیکچررکو فروغ دینے کی اسکیم کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

  1. ہندوستان میں اہم اسٹارٹنگ میٹریئل (کے ایس ایم)/ڈرگس انٹر میڈایٹس(ڈی آئی ایس)/ایکٹو فارمیسی ٹیکل انگریڈینس اے پی آئیز کی گھریلو مینو فیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے پیداوار سے جڑی ترغیبی اسکیم ۔
  • مرکزی کابینہ نے نشان زد کے ایس ایم ایس ،ڈی آئی ایس اور اے پی آئی ایس کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے مقصد سے 20 مارچ2020 کو اس اسکیم کی منظوری دی تھی ۔اس اسکیم کی مدت مالی سال 2020-21 سے 2029-30 تک کے لئے ہے جس پر کل مالی خرچ 6940 کروڑ روپے ہے۔
  • ذیلی اسکیم کے تحت مالی ترغیب 41 نشان زد مصنوعات کی فروخت پر فراہم کی گئی ہے جن کی چار ٹارگیٹ حصوں میں زمرہ بندی کی گئی ہے۔
  1. دواسازی کے لئے پی آئی ایل اسکیم
  • 24.02.2021 کو منظور کردہ اس اسکیم کے تحت مجاز دواؤں میں دواسازی کے مصنوعات کے دیگر زمروں میں ایکٹو فارمیسیٹکل انگریڈینس شامل ہے۔آپریشنل گائڈ لائنس 01.06.2021 کو جاری کی گئی ہے۔
  • اس اسکیم کا کل مالی خرچ 15 ہزار کروڑروپے ہے اور اس اسکیم کی مدت مالی سال 2020-21 سے  2028-29تک ہے۔
  1. بڑی مقدار میں داواؤں کے  پارکس کے فروغ کی اسکیم
  • 20 مارچ 2020 کو بڑی مقدار میں دواؤں کے پارکس کے فروغ کی اسکیم کو منظوری دی گئی تھی اس اسکیم کے تحت عالمی نوعیت کی عام بنیادی ڈھانچے کی سہولتوں کی تشکیل کے لئے تین ڈرگس پارکس کے قیام کے لئے تعاون فراہم کرنا ہے اس اسکیم کے رہنما خطوط 27 جولائی 2020 کو نوٹیفائی کئے گئے تھے۔
  • اس اسکیم کا کل مالی خرچ تین ہزار کروڑ روپے ہے جبکہ اس اسکیم کی مدت مالی سال 2020-21  سے2024-25 تک کے لئے ہے۔

*************

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.1050



(Release ID: 1795012) Visitor Counter : 131


Read this release in: English