وزارت دفاع
بجٹ 2022 میں دفاعی نظام کی اندرونِ ملک ترقی کے لیے زبردست تقویت
Posted On:
02 FEB 2022 7:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 02 فروری 2022:
بجٹ 2022 نے دفاعی شعبے میں آتم نربھرتا کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے مختلف تجاویز متعارف کرائی ہیں۔ صنعت اور تعلیمی شعبے کی شراکت داری کے ساتھ دفاعی نظام کے ڈیزائن اور ترقی کے لیے مربوط نقطہ نظر دفاعی نظام کو نئی قوت بخشے گا۔ اہم دفاعی سازو سامان کے ڈیزائن کی ترقی اور پروڈکشن کے لیے اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) کی تشکیل کی تجویز سے بیک وقت انجینئرنگ اور پروڈکشن کا کام مہمیز ہوگا۔ صنعت، اسٹارٹ اپس اور تعلیمی شعبے کی شمولیت کے لیے بجٹ کا 25 فیصد حصہ مختص کرنے کا اعلان دفاعی تحقیق و ترقی کو ازحد ضروری طور پر درکار تقویت بہم پہنچائے گا۔ یہ تجاویز دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) کو صنعت کے ساتھ بھرپور طریقے سے کام کرنے کے قابل بنائیں گی تاکہ دفاع میں آتم نربھرتا کو فروغ حاصل ہوسکے۔ڈی آر ڈی او کے لیے مختص کیپٹل بجٹ کو بڑھاکر 11375 کروڑ سے 11981.81 کروڑ کے بقدر یعنی اس میں 5.3 فیصد کا ضافہ کرکے اندرونِ ملک تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) سے متعلق پروجیکٹوں کے لیے کوششوں کو مہمیز کیا جائے گا۔گھریلو دفاعی صنعت کے لیے کیپٹل پروکیورمنٹ بجٹ کے 68 فیصد حصہ کی فراہمی سے ہماری مسلح افواج میں اندرونِ ملک تیار نظام کی شمولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
ڈی آر ڈی او صنعت اور تعلیمی شعبے سے مختلف امور کے تحت جڑا ہوا ہے۔ ان میں سے چند امور، ترقی اور جدید تکنالوجیوں اور نظام کے لیے ڈی سی پی پی اور ٹی ڈی ایف ، غیر معمولی تحقیق اور ہدایت یافتہ تحقیق، ہیں۔ ڈی آر ڈی پروجیکٹوں او رپروگراموں کو انجام دینے کے دوران ڈیولپمنٹ کم پروڈکشن پارٹنر (ڈی سی پی پی)، ڈیولپمنٹ پارٹنرس (ڈی پی)، پروڈکشن ایجنسی (پی اے) کے طور پر صنعت کے ساتھ مربوط ہوتا ہے۔فی الحال، تقریباً 20000 صنعتیں راست اور غیر راست طور پر مختلف نظاموں، ذیلی نظاموں اور تکنالوجیوں کی ترقی میں مصروف عمل ہیں۔ ڈی آر ڈی او نے بھارتی صنعت کے ذریعہ خصوصی طور پر ڈیزائن اور ترقی دیے جانے کے لیے 108 سسٹمز او ر ذیلی سسٹمز کی بھی نشاندہی کی ہے۔ ڈی آر ڈی او ضرورت کی بنیاد پر ان نظاموں کو تیار کرنے کے لیے صنعت کو تکنیکی تعاون فراہم کرتا ہے۔
اپنی تکنالوجی ترقیاتی فنڈ (ٹی ڈی ایف) اسکیم کے ذریعہ ، ڈی آر ڈی او دفاعی مصنوعات، پرزے اور ذیلی سسٹمز کی اندرونِ ملک تیاری اور ترقی کے لیے بھارت کی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) اور اسٹارٹ اپس کو اہل بنانے کے لیے مالی تعاون فراہم کرتا ہے۔ یہ سرمایہ ڈی آر ڈی او، خدمات اور ڈی پی ایس یو کے لیے درکار نئی تکنالوجیوں کی ترقی کے لیے بروئے کار لایا جاتا ہے۔
بھارتی صنعت کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے، ڈی آر ڈی او کی پیٹنٹ اور متعلقہ دانشورانہ اشاعتیں گھریلو صنعت کے لیے مفت دستیاب ہیں۔ بھارتی صنعت معیاری دفاعی مصنوعات کی یقین دہانی کے لیے ڈی آر ڈی او کی ٹیسٹ سہولتیں اور پروف اینڈ فیلڈنگ فائرنگ رینجز کو بروئے کار لا رہی ہیں۔دفاعی نظام کی ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن کی مختلف ضرورتوں کے لیے ایک نوڈل سرپرست تنظیم سے متعلق بجٹ 2022 میں اعلان کردہ پہل قدمی صنعت کے ذریعہ دفاعی نظام کی ترقی کو زبردست رفتار فراہم کرے گی اور مسلح افواج کو معیاری مصنوعات فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائے گی۔
ڈی آر ڈی او بنیادی ، اپلائیڈ، اور ہدف بند تحقیق کے لیے مختلف دفاعی تحقیق و ترقی سے متعلق مسائل پر 250 سے زائد تعلیمی اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ڈی آر ڈی او نے مختلف تعلیم اداروں میں 10 جدید تحقیقی مراکز قائم کیے ہیں۔ ڈی آر ڈی او تعلیمی اداروں کے ساتھ طویل المدت رابطہ کی غرض سے مختلف یونیورسٹیوں میں مخصوص شعبوں کے لیے علیحدہ سے انتظام کرنے کے لیے بھی تجویز پیش کر رہا ہے۔
ڈی آر ڈی او کے ذریعہ تیار کردہ نظام کی موجودہ پیداواری قدرو قیمت تقریباً 3.2 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔ اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) اور دیگر اہم تجاویز کے اعلان کے ساتھ، پیداواری قدرو قیمت میں زبردست طور پر اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس بجٹ نے آتم نربھرتا پر غیر معمولی توجہ دی ہے، جو اس امر کو یقینی بنائے گا کہ تمام اہم پلیٹ فارم اندرونِ ملک تیار کیے گئے ہیں۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 1023
(Release ID: 1795001)
Visitor Counter : 150