کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کول انڈیا لمیٹڈ نے 26 جنوری 2022 تک 532.41 ملین ٹن کوئلہ فراہم کیا

Posted On: 02 FEB 2022 6:38PM by PIB Delhi

 

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران کوئلے کی فراہمی کے بڑے چیلنجز درج ذیل ہیں:

  1. کوئلے والے علاقوں میں غیر موسمی اور طویل بارش۔
  2. ہندوستان میں کووڈ وبائی بیماری کی دوسری اور تیسری لہر کے دوران کووڈ 19 کے معاملات / ریاستی لاک ڈاؤن میں اضافہ۔
  3. بجلی کے شعبے کے صارفین کی طرف سے بھاری بقایا واجبات کے ساتھ مساوی کوئلے کی قیمت کی عدم ادائیگی۔
  4. کوئلے کے شعبوں میں بار بار مزدوروں/صنعت کاروں کے درمیان تعلقات(آئی آر)  میں بار بار سامنے آنے والے مسائل۔
  5. زمین کے حصول کے مسائل۔

  پچھلے دو سالوں کے دوران پاور یوٹیلیٹیز کو کوئلے کی سپلائی اور کوئلے کی وزنی اوسط گراس کیلوریفک ویلیو(جی سی وی) کی گریڈ  کی مطابقت  میں بہتری آئی ہے جیسا کہ ذیل میں دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس عرصے کے دوران پاور پلانٹس کے پلانٹ لوڈ فیکٹر (پی ایل ایف) میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

سال

بجلی کی افادیت کو بھیجے گئے کوئلے کے لحاظ سے گریڈ کی مطابقت(فیصد)

کوئلے کا وزنی اوسط جی سی وی  سی آئی ایل کے ذیلی اداروں سے پاور یوٹلیٹیز کو بھیجا گیا۔

(کے سی اے ایل /کے جی میں جی سی وی)

وزارت  بجلی کی ویب سائٹ کے مطابق تھرمل پاور پلانٹس کے پلانٹ لوڈ فیکٹر(پی ایل ایف)

مخصوص کوئلے کی کھپت(ایس پی سی سی)

2020-21

62.8

4102

53.37

0.65

2021-22 (21دسمبر تک)

64.5

4230

57.16

0.65

کول انڈیا لمیٹڈ(سی آئی ایل) ذرائع سے کوئلے کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں ہے، جو کہ ہندوستان میں گھریلو کوئلے کا واحد سب سے بڑا سپلائر ہے۔ سی آئی ایل نے رواں مالی سال (26 جنوری 22 تک) کے دوران 532.41 ملین ٹن ( ایم ٹی) کوئلے کی سپلائی کی ہے، پچھلے سال کی اسی مدت کے 453.98  ایم ٹی کے اعداد و شمار کے مقابلے میں تقریباً 17فیصد کا اضافہ درج کرایا ہے۔

مزید برآں، رواں مالی سال کے دوران، سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی  (سی ای اے) 26) جنوری '22 تک) کی 439.37 ایم ٹی کی پرو ریٹڈ ڈیمانڈ کے مقابلے میں ، سی آئی ایل نے پاور سیکٹر کو 432.90 ایم ٹی  (26 جنوری'22 تک) کوئلہ فراہم کیا ہے ، اس طرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے 351.57 ملین ٹن کے اعداد و شمار کے مقابلے میں تقریباً 99 فیصد کی تکمیل کے نشانے کو حاصل کر رہا ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 1038


(Release ID: 1795000)
Read this release in: English