سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

مخنثوں کے لیے فلاحی اسکیمیں

Posted On: 02 FEB 2022 5:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 02 فروری 2022:

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نرائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ایک اسکیم ’’اسمائل حاشیے پر موجود افراد کو روزگار اور کاروبار  کے ذریعہ مدد‘‘ وضع کی ہے، جس میں ایک ضمنی اسکیم ’مخنث افراد کی فلاح و بہبود کے لیے جامع بازآبادکاری‘ بھی شامل ہے۔ یہ ضمنی اسکیم مخنث افراد کے لیے بازآبادکاری، طبی سہولت  اور امداد کی فراہمی، مشاورت، تعلیم، ہنرمندی ترقیات، اقتصادی  روابط فراہم کرانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

وزارت نے گریما گرہ نامی 12 پائلٹ شیلٹر ہوم  شروع کیے: مخنث افراد کے لیے پناہ گاہ اور ان پناہ گاہوں کو قائم کرنے کے لیے کمیونٹی پر مبنی تنظیموں (سی بی او) کے لیے مالی تعاون فراہم کیا گیا۔ یہ پائلٹ پناہ گاہیں مہاراشٹر، گجرات، دہلی، مغربی بنگال، راجستھان، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو، اڈیشہ اور بہار جیسی ریاستوں میں ہیں۔گریما گرہ کامقصد مخنث افراد کو خوراک، طبی نگہداشت اور تفریحی سہولتیں فراہم کرانا ہے۔

وزارت نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ’مخنث فرد(حقوق کا تحفظ) ایکٹ،2019‘ کی شرائط پر عمل آوری کے لیے تحریر کیا ہے۔

اس کے علاوہ، اسمائل اسکیم میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے  تحت مخنث افراد کی تحفظاتی سیل کا بھی انتظام کیا گیا ہے جس کا مقصد مخنث افراد کے خلاف انجام دیے گئے جرائم کے مقدمات کی نگرانی کرنا اور اور ایسے جرائم کے بروقت اندراج، تفتیش اور قانونی کاروائی کو یقینی بنانا ہے۔وزارت ایکٹ کی شرائط کی عمل آوری کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو وقتاً فوقتاً ایڈوائزری جاری کرتی ہے۔

 

************

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1018



(Release ID: 1794957) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Tamil