عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مشن کرم یوگی کے تحت صلاحیت سازی کمیشن

Posted On: 02 FEB 2022 6:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 02 فروری 2022:

سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کا دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی  اور خلاء کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ مشن کرم یوگی کے تحت تصور کردہ صلاحیت سازی کمیشن کا قیام عمل میں آچکا ہے۔

آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) یعنی ’کرم یوگی بھارت‘ کو 31 جنوری 2022 کو کمپنیز ایکٹ، 2013 کی دفعہ 8 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

کابینہ کی تقرریوں سے متعلق کمیٹی کی منظوری سے، صلاحیت سازی کمیشن کے لیے مقرر کردہ چیئرمین اور دیگر اراکین کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

چیئرمین جناب عادل زین اُل بھائی

رکن (ایچ آر) جناب رام سوامی بالا سبرامنیم

رکن (انتظامیہ) جناب پروین پردیشی

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1021



(Release ID: 1794956) Visitor Counter : 103


Read this release in: English