پنچایتی راج کی وزارت

وزارت نے آر جی ایس اے کے تحت پنچایتوں کے استحکام کے لیے پچھلے تین سال میں ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 1508.728 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کی


آر جی ایس اے کے تحت ڈیجیٹل ترقیآر جی ایس اے کی اسکیم کے تحت، پچھلے تین برسوں کے دوران 37516 پنچایتوں کے لیے کمپیوٹر اور پیری فیرلز کو منظوری دی گئی

Posted On: 02 FEB 2022 6:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02فروری ،2022 / مرکز کی طرف سے راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) اسکیم کے تحت جس پر 19-2018 سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے وزارت نے ای گرام سوراج سے متعلق تربیت سمیت پنچایتوں کو مستحکم بنانے کے لیے مختلف سرگرمیوں کے لیے پچھلے تین سال میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 1508.728 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کی ہے۔ یہ مدد پنچایتوں کے آن لائن کام کاج میں مدد دینے کےلیے  بھی فراہم کی گئی ہے۔ آر جی ایس اے اسکیم کے تحت پچھلے تین برسوں میں 37516 پنچایتو ں کے لیے کمپیوٹرز اور پیریفیرلز کی فراہمی کے لیے بھی کی گئی ہے۔ البتہ دستیاب جانکاری کے مطابق 1070136 سروس کے لیے تیار جی پی میں سے 58385  گرام پنچایت بھارت نیٹ پروجیکٹ کے وسیلے سے انٹرنیٹ کنکشن کا استعمال کر رہی ہے۔

وزارت نے 21-2020 کے دوران آر جی ایس اے کی اسکیم کا جائزہ لیا تھا اور اس رپورٹ  میں اچھی حکمرانی کے لیے  پنچایتوں کی صلاحیتوں کو بڑھاوا دینے کے لیے آر جی ایس اے کی اسکیم کے ذریعے مداخلت کو سراہا گیا تھا۔  اس میں پنچایتوں کے کام کاج میں یکسر تبدیلی کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا تھا ۔ جائزے میں آر جی ایس اے کے بارے میں یہ سفارش کی گئی تھی کہ حکومت کی تیسری سطح پر حکمرانی کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے مناسب تبدیلیاں جاری رکھی جائیں۔

پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے یہ جانکاری راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –1028



(Release ID: 1794943) Visitor Counter : 130


Read this release in: English