سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس سی طلباء کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ

प्रविष्टि तिथि: 02 FEB 2022 5:27PM by PIB Delhi

 

وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیار، جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

گزشتہ تین سالوں اور رواں سال کے دوران کرناٹک میں ایس سی طلباء کو پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی تفصیلات سال کے لحاظ سے درج ذیل ہیں:

 

سال

مستفیدین کی تعداد*

2018-19

302286

2019-20

330000

2020-21

317000

2021-22 (تخمینہ)

364305

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*جیسا کہ ریاستوں کے ذریعے بتایا گیا ہے

 

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم، ایس سی طلباء کے لیے مرکزی امداد یافتہ اسکیم ہے جسے ریاستی حکومتوں کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے۔ کرناٹک کی ریاستی حکومت کے ذریعے مہیا کرائی گئی معلومات کے مطابق،  مالی سال 21-2020 میں اس اسکیم کے تحت 317000 طلباء کا احاطہ کیا گیا ہے۔

جیسا کہ ریاستی حکومت نے بتایا ہے، پی ایم ایس-ایس سی کے لیے درخواستیں طلب کرنے سے متعلق اشتہارات، ہر سال ریاست بھر میں پہنچنے والے بڑے اخبارات میں شائع کرائے جاتے ہیں۔ مزید برآں، تعلق سطح کے افسران اسے مقامی اخباروں میں  مشتہر کرتے ہیں اور ساتھ ہی تعلق کے تمام اداروں میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جاتے ہیں، جسے کالج کے نوٹس بورڈ پر بھی چسپاں کیا جاتا ہے تاکہ اس اسکالرشپ کے لیے زیادہ سے زیادہ ایس سی طلباء کا احاطہ کیا جا سکے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1009

 


(रिलीज़ आईडी: 1794875) आगंतुक पटल : 145
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English