امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جموں و کشمیر اور لداخ میں شروع کیے گئے پروجیکٹ

Posted On: 02 FEB 2022 4:29PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ جناب نتیا نند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

حکومت جموں و کشمیر (جے اینڈ کے) اور حکومت لداخ کے ذریعے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق، سال 2019 سے جموں و کشمیر اور لداخ میں متعدد شعبوں/اسکیموں کے تحت بالترتیب 141815 اور 17556 نئے کام/پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں ان کاموں/پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لیے بالترتیب 27274.00 کروڑ روپے اور 3097.14 کروڑ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں دیہی آبادی کے غلبہ والے علاقوں کے لیے بالترتیب 19142.63 کروڑ روپے اور 1810.97 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1003



(Release ID: 1794797) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Punjabi , Tamil