کامرس اور صنعت کی وزارتہ

رواں مالی سال کے پہلے 7 مہینوں کے دوران 48  ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سرمایہ کار برادری کو بھارت کی ترقی پر اعتماد ہے:جناب رام ناتھ کووند


سال 2016 سے56 مختلف  شعبوں میں16 ہزار نئے اسٹارٹ اپس قائم کئے گئے ہیں اور  6 لاکھ روز گار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں

سال 2021 میں، کورونا مدت کے دوران بھارت میں 40  سے زیادہ  یونیکورن اسٹارٹ اپس سامنے آئے ہیں

مینوفیکچرنگ سیکٹر کی مکمل صلاحیت کو حاصل کرنے میں مدد کی خاطر ایک لاکھ 79  ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈ سے  14 کلیدی  پی ایل آئی اسکیمیں شروع کی گئیں

 پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان بھارت میں کثیر ماڈل والے ٹرانسپورٹ کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا

Posted On: 31 JAN 2022 4:03PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ  ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج کہا  ہے کہ راں مالی سال  کے  پہلے 7 مہینوں کے دوران  48  ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی آمد  اس بات کا ثبوت  ہے کہ  عالمی سرمایہ کاری برادری کو بھارت  کی ترقی پر پورا اعتماد ہے۔ وہ  بجٹ  اجلاس کے  پہلے دن  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

 بھارت کی بر آمدات  میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپریل تا دسمبر 2021  کے دوران  ہماری  اشیاء کی بر آمدات  300  ارب ڈالر  یا  22 لاکھ کروڑ روپے  کے قریب ہے، جو  پچھلے سال  2020  کے دوران  اسی مدت سے  ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ ہماری اسٹارٹ اپس کی صنعت  بھی  بے پناہ نئے امکانات کی ایک مثال ہے، جو  ہماری نوجوان قیادت  کے تحت  تیزی سے  اُبھر رہی ہے۔ اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہوئے کہ 2016  سے  ملک میں 56  مختلف شعبوں میں 16  ہزار نئے اسٹارٹ اپس  قائم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا  ان اسٹارٹ اپس  کے ذریعہ  6  لاکھ  روز گار  کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ سال 2021  میں  کورونا  مدت کے دوران  بھارت میں  40  سے زیادہ  یونیکون  اسٹارٹ اپس  ابھرے ہیں ، جن میں ہر ایک کی  مارکیٹ ویلیو کم از کم 7400  کروڑ روپے  ہے۔ انہوں نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ  سیمی کنڈیکٹرس  کے لئے بھارت کی کوششیں ہمارے اسٹارٹ اپس  ماحول کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت  کئی پالیسی فیصلے کئے ہیں اور کئی  نئے شعبے  کھولے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان  تیزی سے  بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی  سے فائدہ اٹھاسکیں۔ دانشوارانہ املاک کے تحفظ پروگرام  کے اسٹارٹ اپس کا حوالہ دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ حکومت نے  پیٹنٹس اور  ٹریڈ مارکس سے متعلق عمل کو آسان  اور تیز تر بنایا ہے۔ اس کے نتیجے میں  اس مالی سال میں 6  ہزار  کے قریب  پیٹنٹ اور  20  ہزار سے زیادہ  ٹریڈ مارکس  کے لئے درخواست دی گئیں ہیں۔

مینوفیکچرنگ کے شعبے کی مکمل صلاحیتوں کو حاصل کرنے اور  نوجوانوں کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے کی خاطر  حکومت کے ذریعہ ایک لاکھ 97  ہزار  کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈ سے  14  کلیدی پی ایل آئی اسکیموں کا آغاز  کئے جانے پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ  یہ پی ایل آئی اسکیمیں نہ صرف  بھارت  کو  مینو فیکچرنگ  کا عالمی مرکز  بنانے میں مدد دیں گی بلکہ  60  لاکھ  سے زیادہ روز گار کے مواقع پیدا کریں گی۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ  گھریلو موبائل مینو فیکچرنگ سیکٹر  ان پی ایل آئی  اسکیم  کی کامیابی کی ایک  تابناک مثال ہے۔ آج بھارت  دنیا میں  موبائل فون  تیار کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے، جس سے ہمارے نوجوانوں کے لئے روز گار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

صدر جمہوریہ ہند  جناب رام ناتھ کووند  نے  بنیادی ڈھانچے کو  کسی بھی ملک کی ترقی  کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے  بنیادی ڈھانچے کو سماجی نابرابری کو ختم  کرنے کے ایک طریقے کے طور پر سمجھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری  سے  نہ صرف لاکھوں  نئے روز گار پیدا ہوئے ہیں، بلکہ  معیار بھی بہتر ہوا ہے،  کاروبار کرنے میں آسانی میں اضافہ ، تیز تر ٹرانسپورٹ میں سہولت اور  تمام شعبوں میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  حکومت نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی  میں تیزی لانے کی خاطر پردھان منتری  گتی شکتی  قومی ماسٹر پلان کے تحت  تال میل کے ساتھ قائم کرنے کے لئے مختلف وزارتوں کو مربوط کیا ہے۔ اس بات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ یہ پلان  بھارت میں کثیر جہتی  ٹرانسپورٹ  کے لئے ایک نئے  دور کا آغاز ہوگا، انہوں نے کہا کہ  مستقبل میں بھارت میں ریلویز ، ہائی ویز اور  ایئر ویز  الگ الگ  اور منفرد  بنیادی  ڈھانچے نہیں رہیں گے بلکہ ملک کے لئے  ایک مربوط وسیلہ ہوں گے۔

تیزی سے ابھرتی ہوئی  ڈرون ٹیکنالوجی  اور متعلقہ  مواقع  کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہور یہ نے کہا کہ  حکومت اس کے بارے میں پوری طرح آگاہ ہے اور اس کے لئے سرگرم ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے  آسان  ڈرون رولز  2021  مشتہر کئے ہیں اور  ملک میں ڈرونس اور ڈرونس کے کل پرزے بنا نے  کے لئے ایک پی ایل آئی اسکیم بھی شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھارت کو  مستقبل کی اہم ٹیکنالوجی میں اپنا مقام  حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-وا - ق ر)

U-917



(Release ID: 1794119) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi