صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 کی ویکسین کی دستیابی سے متعلق اپ ڈیٹ


ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 164.79 کروڑ سے زیادہ ویکسین کے ڈوز فراہم کئے گئے

ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 11.92 کروڑ بقایا اور غیر استعمال شدہ ویکسین کے ڈوزز اب بھی دستیاب ہیں

Posted On: 01 FEB 2022 9:56AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کے عمل کو تیز کرنے اور اسے توسیع دینے کے تئیں عہد بند ہے۔ ملک گیر پیمانے پر کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکہ کاری کا سلسلہ 16 جنوری 2021 سے شروع ہوا تھا۔ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی ہمہ گیریت کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا۔ ٹیکہ کاری کی مہم، زیادہ ویکسین، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی دستیابی کی پیش رسائی کے ذریعے  پیش کی جارہی ہے تاکہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقے بہتر منصوبہ بندی کرسکیں اور ویکسین کی فراہمی کے سلسلے کو معقول بناسکیں۔

ملک گیر پیمانے پر ٹیکہ کاری کی مہم کے ایک حصے کے طور پر حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بلا قیمت کووڈ کی ویکسین فراہم کرکے ان کی معاونت کر رہی ہے۔ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مہم کی ہمہ گیریت کے نئے مرحلے میں  مرکزی حکومت ملک میں ویکسین بنانے والوں کے ذریعے تیار کی جانے والی ویکسین میں سے 75 فیصد کی خریداری اور ان کی فراہمی (بلاقیمت) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کرے گی۔

ویکسین کے ڈوزز

(یکم فروری 2022 کے مطابق)

فراہم کردہ

1,64,79,42,695

بقایا دستیاب

11,92,78,591

 

 

 

 

 

حکومت ہند کے ذریعے نیز براہ راست ریاستی سرکاری خرید کے زمرے کے ذریعے، ابھی تک ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 164.79کروڑ (1647942695) ویکسین کے ڈوزز (بلاقیمت کے چینل) فراہم کئے گئے ہیں۔

ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی بھی 11.92 کروڑ (119278591) کووڈ-19 ویکسین کے بقایا اور غیر استعمال شدہ ڈوزز دستیاب ہیں جنھیں لگایا جانا ہے۔

*****

U.No.913

(ش ح –ا ع - ر ا)



(Release ID: 1794103) Visitor Counter : 153