وزارت خزانہ
ڈی جی جی آئی غازی آباد کے عہدے داروں نے 3100 کروڑ روپے سے زیادہ کی جعلی رسیدوں کی جعل سازی میں شامل 275 جعلی فرموں کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
Posted On:
27 JAN 2022 10:13PM by PIB Delhi
اشیا ءو خدمات ٹیکس انٹیلی جنس کی ڈائریکٹوریٹ اور غازی آباد کی علاقائی یونیٹ نے فرضی فرموں کو بنانے اور اسے کنٹرول کرنے نیز اشیاء و خدمات کی فراہمی اور جی ایس ٹی کی رقم کی واپسی کے بغیر ان فرضی فرموں کے ذریعہ بل جاری کرنے میں شامل ایک سینڈی کیٹ کا پردہ فاش کیا ہے ۔
دروست خفیہ اطلاع ملنے کے بعد دو دفاتر کے احاطوں پر تلاشی لی گئی جہاں سے 200 سے زائد فرضی فرموں سے متعلق مختلف قابل اعتراض دستاویزات / چیزیں ملی ہیں اور وہ اشیاء موبائل فونز ، ڈیجیٹل دستخطیں ، ڈیبیٹ کارڈز ، پین کارڈ ، آدھار کارڈز، افراد کی تصاویر ، رینٹ اگریمنٹز، لیپ ٹاپس، پین ڈرائیوز، ربر سٹیمپس، دفاتر کی چابیاں ، سم کارڈس، چیک بکس ، اور کچھ کچا ریکارڈس ہیں ۔
مزید گہرائی سے جانچ کی گئی تو یہ پتہ چلا کہ اس نیٹ ورک کے ڈاٹا کو کلاؤڈ نظام سے استعمال کیا جا رہا تھا ، ان سب کو جمع کیا گیا ۔ شواہد اور ڈیٹا کے تجزیہ کے بعد اس بات کا پتہ چلا کہ یہ نیٹ ورک 275 جعلی فرموں پر مشتمل ہے جو صرف کاغذ پر موجود ہے ۔ ان فرموں نے جعلی رسیدیں جاری کیں جن کی کل قیمت 3189 کروڑ روپے ہیں اور اس میں 362 کروڑ روپے کی کل جی ایس ٹی چوری شامل ہے ۔
اہم افراد میں سے ایک جس نے جعلی فرمیں تیار کرنے کے لئے افراد کی شناخت جمع کرنے میں اہم کردار اد اکیا وہ ٹنکو یادو ہے جس کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ ٹنکو یادو کی جانب سے دی گئی جانکاری اور آئی پی پتوں کے تجزیہ کی بنیاد پر نیٹ ورک کے اصل سرغنہ ویپن کمار گپتا عرف نکو اور یوگیش متل کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اس بات کا پتہ چلا ہے کہ ویپن کمار گپتا اور یوگیش متل عادی مجرم ہیں ۔ اس سے قبل روینیوانٹیلی جنس کی ڈائریکٹوریٹ ( ڈی آر آئی ) اور انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) نے دونوں مجرموں کو گرفتار کیا تھا ۔
**********
ش ح ۔ع ح ۔ ر ب
U. No.805
(Release ID: 1793168)
Visitor Counter : 189