مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ایم او ایچ یو اے – اے ایف ڈی نے بھارت کے کچرے کے بندوبدست کے شعبے کے نظام کو مستحکم بنانے کے لیے سوچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج کا آغاز کیا

Posted On: 27 JAN 2022 6:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27 جنوری،2022 /

’’ہمارے اسٹارٹ - اپس کھیل کے اصول بدل رہے ہیں – اسٹارٹ - اپس نئے بھارت کی ریڑھ کی ہڈی بنیں گے۔ ‘‘

وزیراعظم جناب نریندر مودی

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے صنعت اور اندرون ملک تجارت کے فروغ کے محکمے نیز ایجنسی  فرینکائز ڈی ڈیولپمنٹ (اے ایف ڈی )  کے ساتھ آج سوچھتا اسٹارٹ اپس چیلنج کا آغاز کیا ہے ۔  اس کا مقصد اختراعی اسٹارٹ اپس کو ایک رفتار بخشنا ہے ۔ صفائی ستھرائی اور کچرے کے بندوبست کے شعبے میں تیز رفتاری سے یکسر تبدیلی لانا ہے۔ آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا کے لیے وزیراعظم کے ویژن کے عین مطابق اس چیلنج میں سوچھ بھارت مشن – شہری 2.0 کے تحت صنعتی ترقی کے لیے ایک سازگار ماحول کو فروغ دینے کی بات کہی گئی ہے۔

آج، اسٹارٹ  - اپ کے موقعوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور بھارت میں  70 سے زیادہ یونیکورن کمپنیاں ہیں (ایک ارب امریکی ڈالر کی مالیت سے زیادہ)  جس کی وجہ سے بھارت کو دنیا میں سبقت حاصل ہے۔  اسٹارٹ – اپ کے شعبے میں زبردست امکانات موجود ہیں کہ اس کے تحت بھارت کے کچرے کے بندوبست کے شعبے میں ایک انقلاب آجائے۔ یہ یکم اکتوبر 2021 کو وزیر اعظم کی طرف سے شروع کیے گئے سوچھ بھارت مشن شہری 2.0 کے بھی عین مطابق ہیں۔ سوچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج کا آغاز اس مقصد سے کیا گیا ہے کہ نوجوان اختراع کاروں کو کاروبار کے لیے موقعے فراہم کر کے اسٹارٹ اپ تحریک کے لیے اثاثہ لگایا جائے تاکہ وہ سماج پر اثر ڈالنے والے اور مارکیٹ کے لیے تیار تجارتی طریقۂ کار تشکیل دے سکیں۔

اس چیلنج کا آغاز ایم او ایچ یو اے کے سکریٹری جناب منوج جوشی  اور بھارت میں فرانس کے سفیر ایمینوویل لینین اور بھارت اور بھوٹان میں یوروپی یونین کے سفیر اوگو استوتو کے ساتھ کیا۔ اس موقعے پر محترمہ روپا مشرا ، جوائنٹ سکریٹری و نیشنل مشن ڈائریکٹر ، ایس بی ایم – یو  اور برونو بوسلے ، کنٹری ڈائریکٹر، اے ایف ڈی انڈیا بھی موجود تھے۔

اس چیلنج میں جو بھارتی اور فرانسیسی کمپنیوں میں اسٹارٹ – اپس کے رجسٹریشن کے لیے کھلا ہے چار موضوعاتی میدانوں  میں طریقۂ کار مدعوں کیے گئے ہیں جس (1) سماجی شمولیت، (2) ڈلاؤ بالکل نہیں (ٹھوس کچرے کا بندوبست)، (3) پلاسٹک کچرے کا بندوبست اور (4) ڈیجیٹل وسیلے سے شفافیت ۔ اس چیلنج کے تحت حصہ لینے والے کاروباریوں کو  ایک نمایا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی اختراعی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کر سکیں۔درخواستیں آن لائن داخل کرنے کا کام آج سے شروع ہو گیا ہے جس کے لیے مخصوص مائیکرو سائٹ شروع کی گئی ہے  (www.swachhatastartupchallenge.com)۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جوشی نے کہا  کہ آج جس سوچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج کا آغاز کیا گیا ہے وہ ایس بی ایم – یو 2.0 میں اختراع اور اسمارٹ حکمرانی کو یقینی بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔

سوچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج کی درخواستیں اس سائٹ www.swachhatastartupchallenge.com پر  دی جا سکتی ہیں۔

لگاتار تازہ جانکاری کے لیے براہ کرم سوچھ بھارت مشن کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پراپرٹیز  پر رابطہ قائم کریں:

فیس بک :      Swachh Bharat Mission - Urban          ٹوئیٹر : @SwachhBharatGov

یو ٹیوب : Swachh Bharat Mission - Urban                انسٹا گرام : Instagram:sbm_urban

تصاویر :

 

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –790



(Release ID: 1793130) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi