وزارت خزانہ
بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ نے کسٹمز کا بین الاقوامی دن – 2022 منایا
Posted On:
27 JAN 2022 8:23PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،27 جنوری / بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ ( سی بی آئی سی ) اور اس کے تمام فیلڈ دفاتر نے آج کسٹمز کا بین الاقوامی دن – 2022 منایا ۔ اس سال کا موضوع ، جیسا کہ عالمی کسٹمز تنظیم ( ڈبلیو سی او ) نے دیا تھا ، وہ ہے ، ’’ ڈاٹا کلچر اپنانے اور ڈاٹا ایکو سسٹم کی تعمیر کے ذریعے کسٹمز ڈجیٹل تبدیلی میں اضافہ کرنا ‘‘ ۔
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی زیر محترمہ نرملا سیتا رمن اور خزانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے اپنے اپنے ٹوئیٹ کے ذریعے کسٹمز کے بین الاقوامی دن – 2022 کے موقع پر آج سی بی آئی سی کو مبارکباد دی ۔ وزیر خزانہ نے کووڈ – 19 وباء کے دوران بھی سپلائی چین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سی بی آئی سی کی ستائش کی ۔ محترمہ سیتا رمن نے سی بی آئی سی کو ڈجیٹل تبدیلی کے محاذ پر مزید کام کرنے پر زور دیتے ہوئے ، بھارتی کسٹم میں ڈاٹا کلچر اور تیز تر ڈجیٹل تبدیلی کا اعتراف کیا ۔
ناواشیوا کسٹمز کے دورے کے دوران وزیر خزانہ کی ہدایات کے مطابق سی بی آئی سی کے فیلڈ دفتر نے حالیہ ماضی میں بھارتی کسٹمز کے ذریعے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر ایک آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ ، کسٹمز میں کام کرنے والوں کےساتھ مربوط مختلف فریقوں سے ، اُن کا ردّ عمل جاننے کی بھی کوشش کی گئی ۔
دلّی ، حیدر آباد اور ممبئی کی کسٹمز تنظیموں نے ’’ ڈاٹا کلچر کو اپنانے اور ایک ڈاٹا ایکو سسٹم ‘‘ تیار کرکے کسٹمز میں ڈجیٹل تبدیلی میں اضافے کے موضوع پر ورچوئل گفتگو کا سیشن اور پینل مباحثے کا انعقاد کیا ، جس کے بعد پرائیویٹ فریقوں سے ، اُن کی رائے حاصل کرنے کے لئے فیڈ بیک سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ فریقوں میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر ممبئی اور بنگلورو کے کسٹمز زون میں آن لائن کوئز مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ چنئی کسٹمز زون نے جدید بنائے گئے تُرنت سویدھا کیندر کا افتتاح کیا ۔ کولکاتہ کسٹمز زون نے ایک ویبینار کا انعقاد کیا اور کسٹمز قوانین اور ہوائی اڈے پر مسافروں کے لئے کسٹمز کے طریقۂ کار سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی خاطر نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اَتیتھی ایپ کے پمفلیٹ بانٹے ۔ دیگر فیلڈ دفاتر نے بھی ، اِس دن کے موقع پر اپنی مقامی تقریبات کا انعقاد کیا ۔
اس موقع پر ، ایک خاص تقریب کا انعقاد نئی دلّی کے نارتھ بلاک میں واقع وزارتِ خزانہ میں سہ پہر میں کیا گیا ، جس میں شرکاء نے ورچوئل طریقے سے شرکت کی ۔ اس میں سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب وویک جوہری ، بورڈ کے ارکان ، سینئر عہدیداروں اور فیلڈ دفاتر اور ڈائریکٹوریٹس کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔
سی بی آئی سی کے چیئرمین نے اس موقع پر محکمے کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ بہتر خدمات کی ترسیل اور اپنی یومیہ فیصلہ سازی میں شفافیت میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کریں ۔ ڈجیٹل محاذ پر ، انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ خود کار بنائے گئے نظام کو بہتر طور پر سمجھیں اور انہیں سرگرمی سے استعمال کریں تاکہ ادارے میں ڈاٹا کلچر کو مستحکم کرنے کی خاطر با معنی ردعمل ظاہر کیا جا سکے ۔
عالمی کسٹمز تنظیم کے منظور شدہ ، اِس سال کے موضوع سے متعلق کام میں اپنی نمایاں خدمات کے اعتراف میں سی بی آئی سی کے 19 افسران اور پرائیویٹ سیکٹر کے ایک شخص کو ڈبلیو سی او سرٹیفکیٹ آف میرٹس نوازا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (27-01-2022)
U. No. 797
(Release ID: 1793124)
Visitor Counter : 190