وزارات ثقافت

آئندہ روز راج پتھ پر منعقد ہونے والے یوم جمہوریہ 2022 کےپروگرام میں بڑے بڑے اسکرول ‘کلا کمبھ’ کے تحت تخلیق کردہ رقص کا شاندار مظاہرہ وندے بھارتم کی شان ہوں گے

Posted On: 25 JAN 2022 7:46PM by PIB Delhi

 

وزارت ثقافت نے یوم جمہوریہ 2022  کی تقریبات  کے حصے کے طور پر تنوع میں وحدت اور ‘ایک بھارت سریشٹھ بھارت ’کی روح کو فروغ دینے کے لئے منفرد پہل قدمیاں کی ہیں۔ اس موقع پر وزارت ثقافت کی جانب سے تیار کردہ دو زبردست کلیدی  پروگراموں  میں وندے بھارتم – نرتیہ اتسو اور  کلا کمبھ شامل ہیں ۔ وزارت ثقافت کے سکریٹری  جناب گووند موہن نے کل راج پتھ پر یوم جمہوریہ کے پروگرام میں پیش کئے جانے والے شاندار وندے بھارتم مظاہرے کی پروڈکشن ٹیم کے ساتھ ایک انٹرایکشن پروگرام میں یہ بیان دیا۔ سکریٹری موصوف نے کہا کہ وندے بھارتم مظاہرہ شہرت یافتہ کوریو گرافرس، موسیقار اور مشہور تخلیقی خاکہ سازوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ جناب گووند موہن نے تفصیل سے بتایا کہ اس سال کا یوم جمہوریہ آزادی کا امرت مہو تسو کی تقریبات کے درمیان ہی پڑ رہا ہے اور ہندوستانی ثقافت کے رنگا رنگ تقریبات کے طور پر پیش کرنے کا ایک بہت بڑا موقع ہے۔ انہوں نے  مزید کہا کہ آزادی کا امرت مہو تسو لوگوں کو فخر سے بھر دے گا اور نوجوانوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردے گا کہ ہندوستان 2047 تک کیسا ہوگا۔ سکریٹری نے آزادی کی جدو جہد اورنا معلوم ہیروز کی شجاعت اور بہادری کی کہانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ جَن بھاگی داری (عوامی شراکت داری)کے طرزپر منائے جانے والے آزادی کا امرت مہوتسو کا ایک بہت اہم عنصر ہے۔ انہوں نے  وضاحت کی کہ راج پتھ پر نصب شدہ حیرت انگیز   اسکرول جسے کلا کمبھ کے تحت تخلیق کیا گیا ہے، جد و جہد آزادی اور غیر معروف ہیروز  کی کہانیوں کا شاندار  آئینہ دار ہیں۔ وندے بھارتم -  شاندار  رقص اور ‘کلا کمبھ’ کے تحت تخلیق کردہ زبردست اسکرولس کل راج پتھ پر ہونے والے یوم جمہوریہ 2022 کے پروگرام کی شان ہوں گے۔

اس موقع پر این جی ایم اے  کے ڈائریکٹر جنرل جناب ادویتا گڈانایک ، وزارت ثقافت کی جوائنٹ سکریٹری  محترمہ امیتا پرساد سربھائی (آزادی کا امرت مہو تسو) کے او ایس ڈی، جناب رتنیش کمار جھا، چار مشہور کوریو گرافرس محترمہ رانی خانم، محترمہ میتری پہاڑی، محترمہ تیجسونی ساٹھے اور جناب سنتوش نائر، مشہور موسیقار بکرم گھوش اور رِکی کیج اور تخلیق خاکہ ساز سندھیا رمن پروگرام میں موجود تھے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y7RT.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002828T.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KWQ3.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046XPN.jpg

اس کے لیے قومی پیمانے پر وندے بھارتم  کے نام سے ایک مسابقہ منعقد کیا گیا جس کے تحت 480 رقص کرنے والے  رقاصوں کو انکی شاندار کارکردگی پیش کرنے پر فاتح  قرار دیا گیا اور یہ  فاتحین 26 جنوری 2022 کے موقع پر راج پتھ نئی دہلی پر ہونے والے یوم جمہوریہ  کی پریڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوریو  گرافرس نے کہا کہ وہ وندے بھارتم کا حصہ ہونے پر جذبات  سے  پُر محسوس کر رہے ہیں اور  نوجوان رقص کرنے والوں کی رہنمائی کرنا ایک شاندار تجربہ ہے۔

کلا کمبھ کی اس پہل کے تحت  750  میٹر لمبے اسکرولس مختلف علاقوں کے مقامی فنکاروں کے ذریعہ پینٹ کئے گئے ہیں اور آزادی کی جد وجہد کے غیر معروف ہیروز کی شجاعت کی کہانیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس پہل کے تعلق سے وضاحت  پیش کرتے ہوئے این جی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب ادویتا گدانایک نے کہا کہ کلا کمبھ تنوع میں وحدت کے جوہر کی عکاسی کرتا ہے اور اسکرول 600 سے زیادہ فنکاروں کے باہمی  تعاون سے پینٹ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے  یہ بھی  کہا کہ معاصر، مقامی اور روایتی فنکاروں کا ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر آنا اپنے آپ میں ایک بڑی  حصولیابی ہے۔ انہوں نے مزید  کہا کہ یوم جمہوریہ کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں اسکرول کی نمائش کے لیے  یا تراکا بھی انعقاد کیا جا ئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ا ک - ق ر)

U-772



(Release ID: 1792932) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi