وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اسکواڈرن لیڈر سورج نائر ( 32105 ) فلائنگ ( پائلٹ ) کو ( بہادری کے لئے) وایو سینا میڈل

Posted On: 25 JAN 2022 8:32PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،25 جنوری / اسکواڈرن لیڈر سورج نائر ( 32105 ) ایم آئی – 17 وی 5 ہیلی کاپٹر یونٹ میں تعینات ہیں  ۔

          3 اپریل ، 2021 ء کو  اسکواڈرن لیڈر نائر نے  نکسلیوں سے متاثرہ  ایک علاقے میں  جھڑپ کے مقام  پر ہونے والی کیژوولٹیز کو  واپس لانے کے  مشن  پر جانے کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا ۔ انہوں نے  مشن کی موثر منصوبہ بندی اور کامیاب  نفاذ کے لئے اعلیٰ حکام کو بیش قیمت معلومات فراہم کیں ۔ انہوں نے تیاریوں کی منصوبہ بندی کی اور  مختصر نوٹس پر  ہیلی کاپٹر اڑایااور  اپنے مشن  کے لیڈر کی طرح خدمات  انجام دیں ۔ 

          پہاڑیوں کے درمیان نکسلیوں سے متاثرہ علاقے   کی پوری  معلومات نہ ہونے کے باعث ، اُن کے مشن میں بڑا خطرہ  موجود تھا ۔ ابتدائی ریکی میں ، انہوں نے  مشن لیڈر کی اجازت سے  ہیلی کاپٹر کے ذریعے  علاقے  کا جائزہ لیا اور  اپنی اور دشمن کی فورسز  کا پتہ لگاکر  مناسب مقام  کی جانکاری دی ۔ انہوں نے اپنے لیڈر کی جانب تیسرے  ہیلی کاپٹر کی موثر طور پر  رہنمائی کی  ۔ طیارے کو ہینڈل کرنے میں   ، انہوں نے زبردست مہارت کا مظاہرہ کیا اور نا ہموار سطح پر   لینڈ کرتے ہوئے ، انہوں نے کیژوولٹیز   کو بحفاظت  وہاں سے نکالا ۔  اُن کے محکمے کے کِیریو  ریسورس مینجمنٹ  نے دشمن کے علاقے میں  بحفاظت اِس کام کو انجام  دینے میں  اہم کردار ادا کیا ۔

          اس کے بعد ، اِن کارروائیوں میں تعاون  کے لئے  بعد کے مشن میں  ، انہوں نے جھڑپ کے مقام سے  8 شہیدوں  کے جسدِ خاکی  وہاں سے نکالے   ۔ انہوں نے  آپریشن کو جاری رکھنے کے لئے 120 کمانڈوز کو  پہنچانے کا بھی کام کیا ۔  اُن کو دیئے گئے کام کے لئے ، اُن کے غیر معمولی  عزم و استقلال ،  حاضر دماغی  اور دستیاب وسائل    کے بہتر استعمال  کی وجہ سے وہ لڑائی کے مقام پر اپنے مشن کو کامیابی سے انجام دے سکے ۔

          اُن کی اِس غیر معمولی جرأت مندی  اور ذاتی تحفظ کا خیال کئے بغیر انتہائی نا مساعدزون میں   ، اُن کی کار کردگی کے لئے  ، انہیں وایو سینا میڈل ( بہادری ) کے لئے عطا کیا گیا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  746


(Release ID: 1792790) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Hindi