کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اپ ایڈوائزری کونسل کے سامنے 8 اختراع کار  لڑکیوں کے پروجیکٹ کو پیش کیا جائے گا : جناب پیوش گوئل


بچیوں کے قومی دن  کے موقع پر جناب پیوش گوئل نے خاتون اختراع کاروں کے ساتھ بات چیت کی

جب لڑکیاں با اختیار ہوتی ہیں تو ملک مضبوط  اور زیادہ خوشحال ہوتا ہے : جناب گوئل

Posted On: 24 JAN 2022 8:33PM by PIB Delhi

بچیوں کے قومی دن کے موقع پر تجارت و صنعت، خورک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے  8 اختراع کار لڑکیوں کے ساتھ بات چیت کی  ۔ اس موقع پر جناب گوئل نے کہا کہ  8 لڑکیوں  نے جو آج کر دکھایا ہے اس سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ ہر شعبے میں بے پناہ امکانات موجود ہیں :

· کم لاگت والے  بایو ڈگرے ڈیبل ( حیاتیاتی طور پر تباہ کرنے میں اہل ) سینیٹری نیپکنس

· اشارے کی زبان کو تحریر اور آڈیو میں تبدیل کرنے والے اسمارٹ دستانے 

· اے آئی اور جی پی ایس کا استعمال

 

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  منعقد  ہ پروگرام میں جناب گوئل نے کہا کہ میں ان خاتون جدت  طرازوں کو  دیکھ کر  متاثر ہوا ہوں جنہوں نے  اتنی  کم عمر ( 18-10  سال )    میں  ملک کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا  ہے۔ آپ ہندوستان کے حقیقی رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب لڑکیاں بااختیار بنتی ہیں تو ملک مضبوط اور زیادہ خوشحال ہوتاہے ۔ جناب گوئل نے  آگے کہا کہ  ،جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے    کہ ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ ہمیں ناری شکتی کو مضبوط کرنا ہوگا ۔

جناب گوئل نے کہا کہ خاتون آج موجودہ صورتحال کو چیلنج کر رہی  ہیں اور ملک کے معمار اور تبدیل سازوں کے طور پر  آگے بڑھ رہی ہیں ۔ بھارت تمام شعبوں میں مضبوط خواتین کا ایک پاور ہاؤس رہا ہے  : چاہے وہ کھیل ہو( میرا بائی چانو، میری کام) ، کاروبار ( نائکا کی فالگونی نیّر، اندرا نوئی ) ،سائنس  و ٹیکنالوجی  ( کلپنا چاؤلا)، وغیرہ ۔

جناب گوئل نے چار نکاتی کارروئی کی اپیل کی :

1.  لوکل کے لئے ووکل کو   ایک جن آندولن بنائیں :

2. معیاری انقلاب کے سفرا ء بنیں : معیار پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کےساتھ  صارفین کی بیداری بڑھائیں اوردیر پا سامان تیار کریں ۔

3. ایک دوسرے اور دیگر خاتون ساتھی کاروباریوں کے ساتھ  تعاون کریں : ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں میں خواتین کی بے پناہ صلاحیتوں سے استفادہ کریں ۔

4. ہندوستان کی وراثت سے جڑیں : ہینڈلوم ، دستکاری ، فن اور کرافٹ وغیرہ کے شعبوں میں جدت طرازی کے لئے اپنے ملک کی   مالامال ثقافت  اور روایت کو دریافت کریں ۔

جناب گوئل نے کہا  کہ تین مہینوں کے بعد اسٹارٹ اپ  ایڈوائزری کونسل کے سامنے  8 خاتون اختراع کاروں کے  پروجیکٹوں کو پیش کیا جائے گا ۔پروگرام کے دوران  خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی  زوبن ایرانی نے ’’وزیر اعظم کے  اس  اپیل کاا حترام کرنے کے لئے  ، کہ نیا بھارت خواتین کی قیادت میں ترقی کو دیکھے گا  ‘‘ ، طالیات کے درمیان جدت طرازی کو فروغ دینے کی پہل اور قیادت کے لئے جناب گوئل کی ستائش کی ۔

جناب گوئل نے کہا کہ  ہماری خواتین  نے بار بار اپنی صلاحیتوں  کا ثبوت دیا ہے ۔میں سبھی بچیوں سے اپیل کروں گا کہ:

· بڑے خواب دیکھیں

· ناکامی سے گھبرائیں نہیں  کیونکہ ناکامی کامیابی کی بنیاد ہے

· عزم مصمم اور اعتماد  کے ساتھ آگے بڑھے 

اسٹیو جابس کے قول  کاحوالہ دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ  ’’ جو لوگ یہ سوچنے کے لئے  بیتاب ہیں کہ وہ دنیا کو بدل سکتے ہیں ، وہی ہیں  جو دنیا کو بدلتے ہیں ۔ جناب گوئل نے کہا   کہ صحیح معنوں میں ایک تہذیب کی ترقی کے لئےہمیں اپنی بچیوں کو   بااختیار بنانے ، تعلیم دینے  اور ان کی حوصلہ افزائی  کی ضرورت ہے ۔

 

****

 

ش ح۔ ع  ح  ۔ ر ب

U NO : 708

 


(Release ID: 1792449) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi