خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قومی کمیشن نے ‘‘ بچیوں  کے قانونی حقو ق ’’ کے موضوع پرایک ویبنار کاانعقاد کیا

Posted On: 24 JAN 2022 11:00PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند کے ذریعہ بچوں کے حقوق  کے تحفظ  سے متعلق کمیشن (سی پی سی آر) کے قانون مجریہ 2005 کی دفعہ (3) کے تحت  تشکیل دیئے گئے قانونی  حیثیت کے حامل ادارے ، حکومت ہند کی خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت  کی سرپرستی میں کام کرنے والے ادارے، بچوں کے حقوق کے تحفظ  سے متعلق قومی کمیشن (این سی پی سی آر) نے آزادی کا امرت مہوتسو کے پس منظر میں آج ‘‘بچیوں کے قومی دن ’’ کے موقع پر

 ‘‘ بچیوں کے قانونی حقوق حقوق ’’  کے موضوع  پرایک ویبنار  کا انعقاد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q36D.jpg

این سی پی سی آر کے صدرنشین جناب پریانک قانون گو نے اپنے خیرمقدمی خطاب میں کہاکہ بچیوں کا قومی دن منانا، اب محض ایک رسمی تقریب نہیں رہ گئی اورہم سب نے ہرلڑکی کے لئے اس کے قانونی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عمل میں ہم سب نے گزشتہ چند سال میں خاطرخواہ پیش رفت کی ہے ۔ ہمارے ملک کی لڑکیوں نے پوری دنیا کے سامنے اپنے وجود کو ثابت کرنے میں تیزی سے پیش قدمی کی ہے  اور اس  بات کو ثابت کردیاہے کہ وہ اورسبھی  لوگوں کے برابر ہیں ۔انھوں  نے ملک کے ذریعہ اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار  ملک میں عورتوں کی آبادی مردوں  سے زیادہ  ہوگئی ہے ۔ این سی پی سی آرکے صدرنشین نے معاشرے میں تبدیلی لانے کی غرض سے حکومت  اورعوام الناس کے ذریعہ  مشترکہ کوششیں کئے جانے پربھی زوردیا۔ انھوں نے کہا کہ لڑکیوں کے لئے یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہے کہ انھیں تمام مواقع  ملیں اورمحفوظ اورسازگارماحول فراہم کیاجائے ۔ بچیوں کو اپنے تمام قانونی حقوق اور  زندگی کی حقیقتوں  کے بارے میں باخبرہونا چاہیئے ۔ انھوں نے اس ویبنار کے لئے اپنا قیمتی وقت  نکالنے پرعزت مآب  جسٹس کے ایس جھاویری سے اظہارتشکرکیا۔

اڈیشہ ہائی کورٹ  کے سابق  چیف جسٹس جناب  کلپیش ستیندر ، ویبنار  کے خصوصی مقررتھے ۔ انھوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی تقریر کاآغاز کیا کہ

 ‘‘ جب آپ ایک لڑکی کو تعلیم سے روشنا س کراتے ہیں  توآپ ایک قوم کو تعلیم یافتہ بناتے ہیں ۔’’ایک تعلیم یافتہ  خاتون میں پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بنانے کی صلاحیت اور قوت  ہوتی ہے اوراس کے بغیر کوئی مستقبل نہیں ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ان مختلف النوع  سماجی امتیازات  اوراستحصال کو ختم کیاجائے ، جو کہ ایک عام لڑکی کو اپنے عرصہ ٔحیات  میں درپیش  ہوتے ہیں ۔

انھوں نے ‘‘بیٹی بچاؤ  بیٹی پڑھاؤ ’’ جیسی موجودہ  سرکاری اسکیموں کو بھی اجاگرکیاجن کی بدولت  بچیوں کو تعلیم حاصل  کرنے کے مواقع  کی فراہمی کو یقینی بنایاگیاہے ۔

حکومت  ہند کی خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت  نے سال 2008میں پہلی مرتبہ  ‘‘بچیوں  کا  قومی دن ’’ منانے کا آغاز کیاتھا۔ یہ دن ہرسال 24جنوری کو منایاجاتاہے ، اس کا مقصد بھارت کی لڑکیوں  کی  معاونت  اورا نھیں مواقع فراہم کرنا اورہمارے ملک کی بیٹیوں کو بااختیاربنانے کی غرض سے بڑے پیمانے پر بیداری کو فروغ دینا ہے ۔

****************

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U-703


(Release ID: 1792446) Visitor Counter : 302


Read this release in: English , Hindi