وزارت خزانہ

سی جی ایس ٹی بھیونڈی کمشنری نےفرضی آئی ٹی سی نیٹ ورک چلانے کے الزام میں ایک تاجر کو گرفتار کیا

Posted On: 22 JAN 2022 7:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 22 جنوری      سی جی ایس ٹی ممبئی زون کی بھیونڈی کمشنری کے افسران نے ایک فرضی آئی ٹی سی نیٹ ورک چلانے والے تاجر کو گرفتار کیا ہے۔ سی جی ایس ٹی ممبئی زون کی مرکزی انٹیلی جنس یونٹ کی ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، افسران نے تھانے، بھیونڈی، رائے گڑھ اور ممبئی کے مختلف مقامات پر مربوط کارروائی شروع کی۔ کاروائی کے دوران ، 63 کروڑ روپے سے زیادہ کی فرضی بلنگ اورجعلی آئی ٹی سی کے ذریعہ 11.4 کروڑ روپے کی جی ایس ٹی چوری کرنے والے ایک فرضی یونٹ کے مالک کو گرفتار کیاگیا  ۔

یہ تلاشی بھیونڈی میں واقع میسرز آدرش سکریپ ٹریڈرز کے کاروباری احاطے میں کی گئی۔ یہ کمپنی فرضی بلنگ  کے ذریعہ فائدہ اٹھانے اور جعلی آئی ٹی سی منتقل کرنے میں ملوث تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ کمپنی نے دھوکہ دہی سے 11.4 کروڑ روپے کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کا دعویٰ کیا تھا اور سامان کی اصل فراہمی یا رسید کے بغیر پاس کیا تھا۔ کمپنی کے مالک نے فرضی بلنگ اور جعلی آئی ٹی سی ریکیٹ چلانے کا اعتراف کیا۔ اس نے 21 جنوری  2022 کو سی جی ایس ٹی ایکٹ، 2017 کی دفعہ 69 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور 22 جنوری 2022 کو معزز ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ، فورٹ، ممبئی کے سامنے پیش کیا گیا ۔ معزز سی ایم ایم نے ملزم  کو 4 فروری 2022 تک 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

پورے نیٹ ورک کی چھان بین کے بعد جاری تحقیقات کے دوران اس میں شامل جعلی آئی ٹی سی کی مقدار بڑھنے کا امکان ہے۔ اس نیٹ ورک کی جڑیں ممبئی اور تھانے کے علاوہ ناگپور، پنے، دہلی اور ناسک شہروں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ اس مرحلے میں ، ایسا لگتا ہے کہ تقریباً 25 ادارے اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ دائرہ اختیار والے کمشنریوں کو ان کے دائرہ اختیار میں آنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کے لیے مطلع کیا جا رہا ہے۔

یہ آپریشن سی جی ایس ٹی ممبئی زون کے ذریعہ جعلی آئی ٹی سی نیٹ ورک کو ختم کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے، جو ملک کے صحت مند اقتصادی نظام کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور سرکاری خزانے کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ گزشتہ 6 ماہ میں بھیونڈی کمشنری کے ذریعہ یہ چھٹی گرفتاری ہے۔ محکمہ آنے والے مہینوں میں جعلی آئی ٹی سی نیٹ ورک اور جی ایس ٹی چوری کرنے والوں کے خلاف مہم کو تیز کرے گا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-648



(Release ID: 1791968) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Marathi