وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فوج کے سربراہ کا دورہ بھوپال

Posted On: 21 JAN 2022 5:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 جنوری 2022:‏

‏چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج مکند نروانے کا بھوپال کا دو روزہ دورہ آج  اختتام پذیر‏‏ہوگیا۔ دورے کے دوران ان کے ساتھ سدرن آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جے ایس نین بھی شریک تھے۔ فوج کے سربراہ کو کو ‏‏سدرشن چکر کور کمانڈر اور دیگر کمانڈروں نے آپریشنل تیاریوں ‏‏اور فوج کو جدید، مربوط اور چست جنگی لڑاکا قوت میں تبدیل کرنے کے لیے کی جانے والی اصلاحات کے بارے میں تفصِل پیش کی۔ فوج کے سربراہ نے فارمیشن کی کوویڈ-19 وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باوجود اعلی سطح کی ‏‏آپریشنل تیاریوں ‏‏کی ستائش کی۔ ‏‏انھوں نے ‏‏مدھیہ پردیش کے دتیا، شیوپوری، شیوپور، مورینا، اشوک نگر اور جلاؤن میں سیلاب سے بچاؤ کی کارروائیاں کرنے میں اس کے فعال اپروچ کو بھی سراہا۔ ‏‏فوج کے سربراہ نے جوانوں سے بھی بات چیت ‏‏کی اور انہیں جوش و خروش کے ساتھ کام جاری رکھنے اور مستقبل میں کسی بھی آپریشنل چیلنج کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی۔‏

‏ بعد ازاں فوج کے سربراہ نے ہیڈ کوارٹر ویسٹ مدھیہ پردیش ذیلی علاقے کا دورہ کیا۔ انھوں نے ایڈہاک کوویڈ آئسولیشن سہولیات کے قیام، زندگی بچانے والے اہم آلات کی فراہمی اور مرمت اور سول میڈیکل انفراسٹرکچر میں اضافے کے ‏‏ذریعے کوویڈ-19 وبا سے نمٹنے میں سول انتظامیہ‏‏کی مدد کرنے میں ذیلی علاقے کے کردار کو سراہا۔ موصوف نے بیرا گڑھ ملٹری اسٹیشن کے 3 ای ایم ای مراکز کا بھی دورہ کیا اور بھارتی فوج کے جوانوں کو دی جانے والی تربیت کا جائزہ لیا۔‏

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 611

 


(Release ID: 1791574) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi