آئی ایف ایس سی اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایف ایس سی اے نے انشورنس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا(آئی آئی آئی) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 19 JAN 2022 7:57PM by PIB Delhi

انٹرنیشنل فائناشیل سروسزسنٹرز اتھارٹی(آئی ایف ایس سی اے ) انٹرنیشنل فائناشیل سروسزسنٹرز(آئی ایف ایس سیز) میں بیمہ کے شعبے میں پیشہ ور افراد کی صلاحیت سازی  کے مقصدسے، انشورنس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا(آئی  آئی آئی) کے ساتھ ایک  قراردادمفاہمت(ایم اویو) میں شامل ہوا ہے۔

انشورنس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (آئی  آئی آئی)  ہمیشہ سے  متحرک بیمہ سیکٹر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھارت  اور بیرون ملک بیمہ صنعت کے پیشہ ور افراد کے لیے نصاب کو وضع کرنے اور اسے مسلسل اپ گریڈ کرنے اور تربیتی پروگرام فراہم کرنے میں شامل رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے سرٹیفیکیشن  کو  بیمہ صنعت ، ریگولیٹرز اور دیگر بین الاقوامی شہرت یافتہ انشورنس ایجوکیشن فراہم کرنے والوں کے ذریعے تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل انشورنس ایجوکیشن(آئی جی آئی ای ) کا رکن بھی ہے۔

ایم او یوکے اہم شعبے درج ذیل ہیں:

  1. آئی  آئی آئی سرٹیفکیٹ کورسز اور پیشہ ورانہ امتحانات متعارف کرانے کے مقصد سے آئی ایف ایس سی اے میں بیمہ صنعت  کے شرکاء کی موجودہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تعلیمی نصاب میں تبدیلیاں کرنے کے لیے مطالعہ کرے گا۔
  2. آئی  آئی آئی انشورنس پیشہ ور افراد کی درمیانہ اور طویل مدتی صلاحیت سازی کی ضروریات کو پورا کرنے پر کام کرے گا جس کے نتیجے میں آئی ایف ایس سی اے میں انشورنس کاروباری سرگرمیوں میں  مزید گہرائی پیدا ہو گی۔
  3. آئی  آئی آئی مشترکہ طور پر آئی ایف ایس سی اے کے ساتھ سیمینارز/ ورکشاپس/ کانفرنسوں کا انعقاد کرے گا تاکہ بیمہ صنعت کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کی غرض سے  آئی  آئی آئی میں دستیاب بنیادی ڈھانچے اور سہولیات میں  پیشہ ور افرادی قوت کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا سکیں ۔
  4. آئی  آئی آئی ممبئی یونیورسٹی کے ساتھ اپنے معاہدے کے تحت ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے لیے داخلہ لینے والے طلباء کو آئی ایف ایس سی اے کے کام سے متعلق تحقیقی موضوعات/مضامین کو فروغ دے گا۔
  5. ایف ایس سی اے کی درخواست پر، آئی  آئی آئی عالمی انشورنس  ری انشورنس کے قوانین اور بڑے مالیاتی مراکز کے ضوابط پر تربیت اور تحقیق کے لیے اپنی فیکلٹیز نا مزد کرے گا۔

انشورنس کے لیے آئی  ایف ایس سی اے کے ریگولیٹری فریم ورک کو وقتاً فوقتاً پیشہ ورانہ امتحانات اور تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ آئی  آئی آئی،آئی ایف ایس سی  میں پیشہ ور افراد کے لیے ایسے امتحانات اور تربیت کو ڈیزائن اور انھیں منعقد کرے گا جو آئی ایف ایس سی ماحولیاتی نظام میں ہنر مند ٹیلنٹ رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:551)


(Release ID: 1791108) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Hindi