بھاری صنعتوں کی وزارت

بھاری صنعتوں کی وزارت نے 10 سے 16 جنوری 2022 تک آئکونک وویک (مشہور ہفتے) کے دوران آزادی کا امرت مہوتسو منایا


ڈاکٹر ایم این پانڈے نے آزادی کے امرت مہوتسو کے حصہ کے طور پر بی ایچ ای ایل کے ملک میں ہی تیار کردہ میتھونل پائلٹ پلانٹ کے لئے ہندستان کا پہلا کوئلہ قوم کے نام وقف کیا

ڈاکٹر پانڈے نے بی ایچ ای ایل کے حیدرآباد یونٹ کے منعقدہ ’آتم نربھر بھارت کے تحت تیار کردہ مصنوعات‘ پرایک نمائش کا افتتاح کیا

’پاور پلانٹ کی لچک پذیری-گرڈ استحکام کی کنجی‘کے موضوع پر ایک ویبنار کا وزیر مملکت برائے بجلی نے افتتاح کیا

جناب کرشن پال گرجر اے آر اے آئی –ٹیکنو ویوس پر میزبانی کی گئی اسمارٹ محفوظ اور پائیدار موبلیٹی پر ہیکاتھون کا ای-افتتاح کیا جس کا پرائز پول دس لاکھ روپے تجویز کیا گیا تھا

بھاری صنعتوں کے سکریٹری جناب ارون گوئل نے’’بھوپال ، مدھیہ پردیش سے آزادی کی جدوجہد سے پیچیدہ (غیر مشہور) ہیروز ‘‘ کےموضوع پرنمائش کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا

ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے جشن کے دوران مجازی اور فزیکل (جسمانی) تقریبات کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 17 JAN 2022 7:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17جنوری2022/بھاری صنعتوں کی وزارت نے 10 سے 16 جنوری 2022 تک آئیکونک یعنی مشہور ہفتہ آزادی کا امرت مہوتسو منایا۔آزادی کا امرت مہوتسو ترقی پسند ہندستان کے 75 سال  اور اس کے لوگوں  ثقافت کی شاندار تاریخ  اور کامیابیوں کو منانے  اور یاد کرنے کے لئے حکومت ہند کی ایک پہل ہے۔ بھاری صنعتوں کےلئے  عالمی سطح پر  مسابقتی، سبز اور ٹیکنالوجی پر مبنی  مینوفیکچرنگ شعبے کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔  جس میں آٹوموٹیو  کیپٹل گڈز شعبہ بھی شامل ہے، جو ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے۔

وسیع پیمانے پر  شرکت اور آؤٹ ریچ کے ساتھ میگاپروگراموں کی  منصوبہ بندی کی گئی۔ چھ دنوں میں سے ہر روز،بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر،ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے  اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر اور بھارتی صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری جناب ارون گوئل نے ہندستان بھر میں مختلف مقامات پر تقریبات میں اور نئے اقدامات  کا افتتاح/آغاز کیا ۔

سرگرمیاں حسب ذیل ہیں:

  • 10 جنوری کو ہری دوار میں:بی ایچ ای ایل  مینوفیکچرنگ پلانٹ، ہری دوار
  • 11 جنوری بنگلورو میں:سینٹرل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (سی  ایم ٹی آئی) اور بی ایچ ای ایل الیکٹرانک ڈویژن، بنگلورو
  • 12جنوری بھوپال میں: بی ایچ ای ایل بھوپال میں مینوفیکچرنگ پلانٹ۔
  • 13 جنوری پنےمیں: آٹوموٹیو ریسرچ ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے آر اے آئی) پنے
  • 14 جنوری جھانسی میں :جھانسی میں بی ایچ ای ایل میں مینوفیکچرنگ پلانٹ
  • 15 جنوری حیدرآباد میں: حیدرآباد میں  بی ایچ ای ایل کے مینوفیکچرنگ پلانٹ  اور آر اینڈ  ڈی سینٹر 

تمام سی پی ایس ایز اور بھاری صنعتوں کی وزارت کے تحت خود مختار اداروں نے  آزادی کا امرت  مہوتسو منانے کے لئے  تقریبات /سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ اختراع ،مینوفیکچرنگ ، مہارت /ایکسی لینس، آتم نربھر بھارت ، ماحولیات اور پائیداری  سووچھ بھارت ، سووستھ بھارت ، آزادی کے  پوشیدہ ہیروز وغیرہ کے عنوانات75@، حصولیابیاں@،آئیڈیا@75، @75 حل، کے موضوعات پر  توجہ مرکوز تھی۔ ایونٹ نے افتتاح ، نئی مصنوعات کی رونمائی ، ٹکنالوجی کے مظاہرہ تکنیکی نمائشیں ، سمینار، ویبنار، ماہرین کے لیکچر ، یوگا اور مراقبے کے سیشن، ہیلتھ کیمپس، صفائی کی مہم اور آزادی کی جدوجہد اور تحریکوں کے مقابلے  شامل تھے۔

حکومت کے مجموعی طریقہ کار (ہول آف گورنمنٹ اپروچ) پر عمل کرنے اور ہفتہ بھر کی تقریبات اور سرگرمیوں میں  لوگوں کی شرکت یعنی  جن بھاگیداری  پر زور دیا گیا ہے۔

تقریبات اور سرگرمیوں کے دوران کووڈ-19 سماجی فاصلہ اور  صفائی اور حفظان صحت کے پروٹوکول کے یقینی بنانے کے لئے  ہدایات جاری کی گئیں۔  تقریبات/سرگرمیوں کو  منظم کرنے کے لئے  اطلاعات ٹکنالوجی  اور ورچوئل طریقوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا گیا۔

بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے 15 جنوری 2022 کو ’’آزادی کا مہوتسو ‘‘ کی تقریبات کے ایک حصہ کے طور پر  ہندستان کا پہلا، بی ایچ ای ایل  کا بنایا ہوا کوئلہ میتھونول (سی ٹی ایم)کے پائلٹ پلان کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر  ڈاکٹر نیلین شنگھل ،سی ایم ڈی ، بی ایچ ای ایل ، بھاری صنعت کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری  جتیندر سنگھ، بی ایچ ایل ایل کے بورڈ کے   فنکشنل اور ہیوی انڈسٹریز  اور بی ایچ ای ایل کی وزارت کے  سینئر افسران تقریب میں  ورچوئل طور پر  موجود تھے۔

 

ڈاکٹر پانڈے نے بی ایچ ا یل کے حیدرآباد یونٹ میں منعقد ہ’ آتم نربھر بھارت ‘ کے تحت تیار کردہ مصنوعات‘ پر ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ تلنگانہ خطہ سے تعلق رکھنے والے ’جدوجہد آزادی میں ہندستان کے پوشیدہ یعنی غیرمشہور ہیروز(ان سنگ ہیروز)‘ پر ایک آڈیو ویزیول پریزینٹیشن بھی پیش کی گئی۔

جناب کرشن پال گرجر بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت نے 11 جنوری کو اے کے اے ایم جشن کے طور پر بی ایچ ای ایل،بنگلورو میں ’پاور پلانٹ لچک پذیری ، گریڈ استحکام کی کلید‘  اور ’صنعت 4.0 –اسمارٹ حل کے ساتھ کامیابی‘پر ویبنار کا افتتاح کیا۔ویبنار کا افتتاح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کیا گیا۔

آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصہ کے طور پر  بی ایچ ای ایل بھوپال میں آزادی کے جدوجہد کے پوشیدہ ہیروز (ان سنگ) پر پرزینٹیشن  اور سنرچناپورٹل پر’’ آئیڈیا جنریشن چیلنج ‘‘ کا افتتاح13جنوری 2022 کو آن لائن موڈ کے ذریعہ  منعقد کیا گیا۔ جناب ارن  گوئل نے، سکریٹری این ایچ آئی نئی دہلی میں  بطور مہمان خصوصی پروگرام میں  شرکت کی۔ ڈاکٹر  نیلن سنگھل، چیئرمین اور منجنگ ڈائریکٹرفنکشنل ڈائریکٹر بی ایچ ای ایل کی اکائیوں کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز،  جنرل منیجر اور دیگر سینئر حکام نے  ملک کے مختلف مقامات سے ورچوئل طور پر پروگرام میں شرکت کی۔

جناب سوشیل کمار باویجہ، ڈائریکٹر جنرل اور  سربراہ، بی ایچ ای ایل  بھوپال نے افتتاحی تقریر کی۔  اس کے بعدبی ایچ ای ایل کا ترانہ پڑھا گیا۔بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر حکومت ہند  ڈاکٹر  مہندر ناتھ پانڈے اور بھاری صنعتوں  کے وزیر مملکت  کے پیغامات   اےکے ایم پر  جناب بنوئے کمار ، اے جی ایم (ایچ آر)  کے ذریعہ  پڑھے گئے۔

 

جناب ارن گوئل نے ورچوئل طور پر مدھیہ پردیش سے،’’آزادی کی جدوجہد کے پوشیدہ  ہیروز‘‘پر ایک نمائش  کا اافتتاح کیا۔ اس کے بعدغیر منقولہ ہیروز  یعنی تانتیہ بھیل، اونتی بائی لودھی، سعاد خادن، جھلکاری بائی، بھایگیرت سلوات، راجہ شنکر شاہ، بھیما نائیک، کنور رگھوناتھ شاہ، محترمہ ساہودرا بائی رائے اور راجا  بختاور سنگھ پر مختصر تبصرہ کیا گیا اور  جدوجہد کے  گمنام ہیروز کی  تصویر گیلری کی نقاب کشائی پرگتی  دیرگھا (پروگریس گیلری) میں کی گئی۔

اے آر اے  آئی۔ٹیکونوس پرہوسٹیڈ اسمارٹ  سیف اینڈ سسٹینڈایبلی  موبلٹی   کا 13 جنوری 2022کو مرکزی وزیر مملکت برائے بھاری  صنعت ، جناب کرشن پال گرجر نے ای افتتاح کیا۔

ہیکاتھون  نے آتم نربھر بھارت کےلئے اسمارٹ ، محفوظ اور پائیدار نقل و حرکت کے  حل کے   وسیع موضوع پر دس مسائل کے بیانات کی  میزبانی کی۔  انعامی پول  مسائل کے بیانات کے لئے  دس لاکھ روپے تجویز کئے گئے تھے۔   ٹیکونوس کے ذریعہ جیتنےوالوں کو مزید انٹرنشپ یا اپ لیونگ کے لئے  تیار کیا جائے گا۔

آزادی کے امرت مہوتسو کی تقریبات کے حصےکے طور پر تقریباً 130 تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔

 

 

 

 

 

 

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-516



(Release ID: 1790823) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi