وزارت خزانہ
(i) ’4.56فیصد جی ایس 2023‘، (ii) ’5.74 فیصد جی ایس 2026‘، (iii) ’6.67 فیصد جی ایس 2035‘، اور (iv) ’6.99 فیصد جی ایس 2051‘ کی فروخت کے لئے (دوبارہ اجرا) نیلامی
Posted On:
17 JAN 2022 8:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17/جنوری 2022 ۔
بھارت سرکار نے یکساں قیمتوں کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے توسط سے مشتہر رقم 2000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے عوض (i) سرکاری سکیورٹی 2023 کا 4.56 فیصد، (ii) یکساں قیمت کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر رقم 6000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے عوض سرکاری سکیورٹی 2026 کا 5.74 فیصد، (iii) یکساں قیمت کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر رقم 9000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے عوض سرکاری سکیورٹی 2035 کا 6.67 فیصد، (iv) یکساں قیمت کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر رقم 7000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے عوض سرکاری سکیورٹی 2051 کا 6.99 فیصد، فروخت (دوبارہ اجرا) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی ایک یا ایک سے زیادہ سکیورٹی / سکیورٹیز کے عوض 2000 کروڑ روپے تک کا اضافی سبسکرپشن برقرار رکھے۔ یہ نیلامی جمعہ بتاریخ 21 جنوری ، 2022 کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔
تمسکات کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کا پانچ فیصد تک کا حصہ سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیرمقابلہ جاتی بولی کی سہولت سے متعلق اسکیم کے مطابق اہل افراد اور اداروں کو مختص کیا جائے گا۔
نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں کو ریزرو بینک آف انڈیا کے کور بینکنگ سولیوشن (ای -کبیر) نظام پر 21 جنوری ، 2022 کو الیکٹرانک شکل میں داخل کیا جائے۔ غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے اور صبح 11 بجے کے درمیان داخل کیا جائے اور مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے اور صبح ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان داخل کیا جائے۔
نیلامیوں کے نتائج کا اعلان 21 جنوری ، 2022 (جمعہ ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی 24 جنوری ، 2022 (پیر) کو کی جائے گی۔
یہ تمسکات بھارتی ریزرو بینک کی طرف سے بمطابق سرکلر نمبر RBI/2018-19/25مورخہ 24 جولائی، 2018 ، جیساکہ وقتاً فوقتا ً ترمیم کی گئی ہے کی طرف سے جاری مرکزی سرکار کے تمسکات نے جب جاری کیے گئے لین دین سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق جب جاری کیے گئے تجارت کے لیے اہل ہوں گے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.492
(Release ID: 1790622)
Visitor Counter : 196