کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

رواں مالی سال کے دوران 650 ملین امریکی ڈالر کا برآمداتی ہدف حاصل کرنا ممکن: جناب پیوش گوئل


’’400 بلین ڈالر کا مرکنڈائز برآمداتی ہدف پیش نظر ہے اور خدمات کے شعبے کو 250 بلین ڈالر کی برآمدات کے لئے کوشش کرنی چاہئے‘‘

ہم اس مالی سال کی آخری سہ ماہی میں اشیاء کی برآمدات سے متعلق ایک بلندتر ہدف مقرر کرسکتے ہیں

دسمبر میں ہی ہم اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باوجود 37 بلین ڈالر کے اشیاء کی برآمدات تک پہنچ گئے – جناب پیوش گوئل

Posted On: 17 JAN 2022 9:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17/جنوری 2022 ۔ صنعت و تجارت، صارفین کے امور، خوراک و عوامی نظام تقسیم اور کپڑے کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 650 بلین امریکی ڈالر کے مساوی برآمدات کا ہدف حاصل کرنا ممکن ہے۔ سبھی اہم ایکسپورٹ پرموشن کونسلوں (ای پی سی) کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ  ’’400 بلین ڈالر کا مرکنڈائز برآمداتی ہدف پیش نظر ہے اور خدمات کے شعبے کو 250 بلین ڈالر کی برآمدات کے لئے کوشش کرنی چاہئے‘‘۔

بھارت کے ذریعے رواں مالی سال (اپریل – دسمبر 2022) کے پہلے 9 مہینوں میں 300 بلین ڈالر مرکنڈائز ایکسپورٹس کے حصول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جناب گوئل نے ای پی سی کو یقین دلایا کہ ان کی وزارت ای پی سی کی مدد کے لئے جو کچھ ممکن ہوسکے گا کرنے اور آئندہ مالی سال کے دوران نسبتاً زیادہ برآمداتی اہداف کے حصول کے لئے ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہم رواں مالی سال کی موجودہ آخری سہ ماہی میں اشیاء کی برآمدات کے تعلق سے ایک بلندتر ہدف طے کرسکتے ہیں۔ ’’ دسمبر میں ہی ہم اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باوجود 37 بلین ڈالر کے اشیاء کی برآمدات تک پہنچ گئے ‘‘ اس مہینے 15 جنوری تک 15 دنوں میں ہم 16 بلین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بذات خود ’’انکریمنٹل گروتھ‘‘ کی بجائے ’’ٹرانفارمیشنل ریزلٹس‘‘طے کرکے رفتار کا تعین کیا ہے۔

صنعت و تجارت کے وزیر نے ای پی سی اور صنعت کاروں سے درخواست کی کہ وہ حکومت کے ذریعے کاروبار کو آسان کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا فائدہ اٹھائیں، جن میں نیشنل سنگل ونڈو سسٹم کے ذریعے منظوری کا حصول بھی شامل ہے۔ انھوں نے صنعت کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ وہ متعدد ایف ٹی اے مذاکرات کے دوران ان کے مطالبات کو رکھتے ہیں۔

’ایز آف لیونگ‘ اور ’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘ کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کی کوششوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ 25000 سے زیادہ تعمیلات کم کی گئی ہیں۔

وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ حکومت نئے خیالات کو سننے، ہر سطح پر صنعت کے ساتھ رابطے میں رہنے اور ایک اِنیبلر (اختیار دہندہ)، فیسیلیٹیٹر (سہولت کار) اور پارٹنر (شراکت دار) کے طور پر کام کرنے کی خواہش مند ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.491


(Release ID: 1790621) Visitor Counter : 167


Read this release in: Hindi , English , Marathi