نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

مشترکہ خاندانی نظام اور بزرگوں کو دی جانے والی عزت ہمارے تہذیبی اقدار کے بنیادی پہلو ہیں


نائب صدر جمہوریہ نے سوَرن بھارت ٹرسٹ، نیلور  میں دارالضعفا کے مکینوں سے ورچووَل انداز میں گفت و شنید کرتے ہوئے سنکرانتی کا تیوہار منایا

نوجوانوں کو بھارتی تیوہاروں کی اہمیت کو جاننا اورانہیں منانا چاہئے: نائب صدر جمہوریہ

Posted On: 15 JAN 2022 1:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15 جنوری 2022:

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے مشترکہ خاندانی نظام اور بزرگوں کو عزت دینے کی روایت کو مضبوط کرنے کی اپیل کی جو کہ بھارت کے تہذیبی اقدار کے بنیادی پہلو ہیں۔

ایک کنبے میں نوجوان اراکین کو رہنمائی فراہم کرنے اور انہیں مشوروں سے نوازنے میں  بزرگوں کے ذریعہ ادا کیے جانے والے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پیڑھیوں کے مابین مضبوط رابطہ اقدار کے نظام کی حفاظت کرنے اور اسے فروغ دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جناب نائیڈو نے سنکرانتی تیوہار کے موقع پر سوَرن بھارت ٹرسٹ، نیلور کے دارالضعفا کےمکینوں سے ورچووَل طریقے سے بات چیت  کی۔انہوں نے مکینوں سے ان کی خیروعافیت دریافت کی اور ان کے لیے دستیاب سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے ٹرسٹ کے عملے اور افسران کی پہل قدمیوں کے لیے ان کی ستائش کی۔

بھارتی ثقافت میں تیوہاروں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج کے نوجوانوں کو قدرت کےذریعہ عطا کیے گئے انعامات پر خوشیاں منانے، کنبوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور معاشرے میں امن اور ہم آہنگی قائم کرنے میں سنکرانتی جیسے تیوہاروں کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے۔

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 433

 



(Release ID: 1790149) Visitor Counter : 166