ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

مرکزی وزیر بھوپیندر یادو اور فرانس کے سفیر نے ماحولیات کے بھارت –فرانس   سال کے تحت 2022 میں سرگرمیوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مذاکرات کیے

Posted On: 12 JAN 2022 7:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 جنوری، 2022۔ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج بہت سے اُمور پر تبادلہ خیال کیلئے فرانس کے سفیر عالی جناب ایمینول لینین کے ساتھ  ورچول میٹنگ کی۔ ان اُمور کا تعلق ون اوشن سمٹ ، پلاسٹک آلودگی سے متعلق تعاون، پلاسٹک سےمتعلق عالمی معاہدہ، بایوڈائیورسٹی بیونڈ  نیشنل جورسڈکشن سے متعلق اعلیٰ آرزو  مند اتحاد (بی بی این جے)  اور کوپ15  سے ہے۔

میٹنگ میں جناب یادو نے کہا کہ ون اوشن سمٹ سیاسی لیڈروں کو یکجا ہونے کا ایک موقع فراہم کریگا اور تمام فریق قابل کارروائی پہل قدمیوں او ر وعدوں  کے علاوہ جرأتمندانہ  اور استقلال کے ساتھ فیصلہ کن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ البتہ ماحولیات کے وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے بحری مفادات کا تحفظ کرنے کے تئیں پوری طرح پُرعزم ہیں جبکہ وہ  ضابطے پر مبنی بحری نظام کو برقراررکھنے کی حمایت کرتا ہے ۔ جیساکہ سمندر کے قانون  سے متعلق یواین کنونشن  (یو این سی ایل او ایس )1982میں بتایا گیا ہے۔

مرکزی وزیر نے بحری کچرے کو روکنے اور اسے کم کرنے کیلئے کارروائی کرنے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا لیکن انہوں نے ملکوں کی جانب سے  رضاکارانہ طور پر گھریلو کارروائی کی ضرورت پر زوردیا۔

جناب یادو نے اس اعلان کا بھی ذکر کیا جو 2022 تک ہندوستان میں پلاسٹک کے ایک بار استعمال کے خاتمے کیلئے عالمی ماحولیاتی دن 2018 کے دوران بھارت کے وزیراعظم  کی جانب سے کیا گیا تھا۔

میٹنگ میں دونوں فریقوں نے تفصیل سے بایوڈائیورسٹی بیونڈ نیشنل  جیورسڈکشن (بی بی این جے)سے متعلق بہت زیادہ اتحاد کے موضوعات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور اس بات کا بھی تفصیل سے ذکر کیا کہ  اس سے کسی  طرح  بھی موجودہ قانونی وسائل فریم ورک اور متعلقہ موجودہ عالمی علاقائی اور  شعبہ جاتی اداروں کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔

دونوں فریقوں نے اس بات پر مزید تبادلہ خیال کیا کہ غربت کے خاتمے، وسائل کو بروئے کار لانے اور اس کے نفاذ کو دھیان میں رکھتے ہوئے  کس طرح کوپ 15 ، 2020 کے بعد کے گلوبل بایو ڈائیورسٹی فریم ورک (جی بی ایف) کو فروغ دینے میں  مدد کرے گا۔

دونوں فریقوں نے ماحولیات کے بھارت-فرانس سال کے تحت 2022 میں سرگرمیوں میں مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ح ا۔ ع ن۔

U- 369



(Release ID: 1789610) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi