امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈبرو گڑھ میں علاقائی سرکاری زبان اسے متعلق کانفرنس اور تقسیم انعامات کی تقریب

Posted On: 18 DEC 2021 3:20PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی داخلی امور کی وزارت کے تحت سرکاری زبان کے محکمے نے 18 دسمبر 2021 کو ڈبروگڑھ میں شمال اور شمال مشرقی خطے میں واقع  مرکزی سرکاری کے دفاتر ، بینکوں اور اداروں  کے لئے علاقائی سرکاری زبان کی مشترکہ کانفرنس اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی  ۔ یہ تقریب حکومت ہند کی داخلی امور کی وزارت کی سرکاری زبان سے متعلق سکریٹری محترمہ انشولی آریہ کی صدارت میں منعقد کی گئی  ۔ تقریب میں مرکزی سرکاری دفاتر ، بینکوں اور اداروں کو مختلف زمروں کے تحت سرکاری زبان میں  ان کی ماہرانہ کارکردگی پر انعامات دیئے گئے۔

بی سی پی ایل کے منیجننگ ڈائرکٹر  اور ٹی او ایل آئی سی   ڈبرو گڑھ کے چیئرمین جناب ریپ ہزاریکا، یوکو بینک کولکتہ کے  منیجننگ ڈائرکٹر اور سی ای او  وچیئرمین جناب اتل کمار گوئل ،ڈبرو گڑھ کے ڈپٹی کمشنر جناب وشوجیت پیگو اور شمال و شمال مشرقی خطے میں مختلف دفاتر کے افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔ مرکزی حکومت اور مرکزی دفاتر کے سینئرافسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

محترمہ انشولی آریہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئین نے ہمیں سرکاری زبان سے متعلق کچھ آئینی ذمہ داریاں دی ہیں اور سرکاری زبان کا محکمہ ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کراتا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی اپنی بات ہمیشہ ہندی میں کہتے ہیں اور وزیرداخلہ جناب امت شاہ بھی اپنے سرکاری کام کاج میں ہندی کااستعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ہندی کو ٹکنالوجی سے مربوط کرنا وقت کی ضرورت ہے جس کی سرکاری زبان کے محکمے کی طرف سے لگاتار کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جیساکہ وزیرداخلہ نے وارانسی میں سرکاری زبان سے متعلق آل انڈیا کانفرنس میں کہا تھا کہ ہندی کی ایک بڑی لغت تیار کی جائے گی جس میں ہندی اور علاقائی زبانوں کے عام بول چال کے الفاظ شامل کئے جائیں گے۔

محترمہ آریہ نے کہا کہ ہماری سبھی بھارتی زبانیں اور لہجے ہماری ثقافتی وراثت ہیں۔ ہر ایک بھارتی کا یہ فرض ہے کہ وہ اس وراثت کو باقاعدہ تحفظ دے۔ لہذا اس بات  کی بہت اہمیت ہے کہ ہندی اور بھارتی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کے لئے ہر طرح کے بامعنی اقدامات کئے جائیں۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقائی سرکاری زبان سے متعلق کانفرنسوں سے ملک کی ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

اس تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے یوکو بینک کے منیجننگ ڈائرکٹر اور سی ای او و چیئرمین ٹی او ایل آئی سی بینک کولکتہ جناب اتل کمار گوئل نے کہا کہ سرکاری زبان کے محکمے نے ڈبروگڑھ میں ایک کانفرنس کا انعقاد کرکے ایک قابل تحسین کام کیا ہے جو شمال مشرق کی ثقافتی وراثت کا شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر  اعلیٰ قیادت  پورے جوش و جذبے کے ساتھ سرکاری زبان  میں کام  کرے تو ذیلی افسران اور ملازمین کی بھی اس سلسلے میں حوصلہ افزائی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس آئینی ذمہ داری کو پیش نظر رکھتے ہوئے یوکو بینک سرکاری زبان کے فروغ سے متعلق پروگراموں کا مختلف اسکیموں کے ذریعہ انعقاد کررہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں دیگر سرکاری پروگراموں کی طرح  سرکار زبان کو  مقبول بنانے کے لئے  بھی لگاتار کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری زبان کے ساتھ ساتھ علاقائی زبانوں کا بھی لازمی طور پر احترام کیا جانا چاہئے اور اس سمت یوکو بینک کولکتہ نے بہت سی ترغیبی اسکیمیں شروع کی ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈبروگڑھ کے ڈپٹی کمشنر جناب وشوجیت پیگو نے کہا کہ آسامی ، بنگالی اور بوڈو زبانیں ، آسام میں بولی جاتی ہیں اور یہ تینوں زبانیں ، ہندی کے بہت قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندی کا استعمال شمال اور شمال مشرقی خطوں میں ایک مضبوط رابطے والی زبان کے طور پر بھی کیا جارہا ہے۔

****

 

ش ح۔ ا س ۔ م ص

U NO : 332


(Release ID: 1789320) Visitor Counter : 153


Read this release in: English