بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کاربن کے اخراج میں کمی پر زور دیتے ہوئے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے لئے بجلی گھروں کے تعلق سے لچیلاپن اور انڈسٹری 4.0 کا نفاذ اہم ہے: جناب کرشن پال گوجر


توانائی اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت نے ’پاور پلانٹ فلیکزی بیلائزیشن – اے کی ٹو گرڈ اسٹیبلٹی‘ کے موضوع پر ویبینار کا افتتاح کیا

Posted On: 11 JAN 2022 7:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11 /جنوری 2022 ۔ آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے ایک جزو کے طور پر توانائی اور بھارتی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گوجر نے بنگلورو میں بی ایچ ای ایل کے الیکٹرانکس ڈویژن میں آج ’پاور پلانٹ فلیکزی بیلائزیشن – اے کی ٹو گرڈ اسٹیبلٹی‘ یعنی پاور پلانٹ کے تعلق سے لچیلاپن – گرڈ کے استحکام کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل اور انڈسٹری 4.0 – سکسیس ود اسمارٹ سالیوشنز یعنی صنعت 4.0 عمدہ حل کے ذریعے کامیابی، کے موضوع پر ایک ویبینار کا افتتاح کیا۔ اس ویبینار کا افتتاح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوا اور اس میں بی ایچ ای ایل کی صارف تنظیموں کے سینئر اہلکاروں، صنعتی تنظیموں  اور تکنیکی شراکت داروں نے حصہ لیا۔ تقریباً 800 سے زیادہ شرکاء نے ویبینار میں لاگ اِن کیا، جبکہ متعدد دیگر لوگوں نے پوری کارروائی کو ویب کاسٹ موڈ کے توسط سے دیکھا۔

 

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مصنوعات اور خدمات سمیت توانائی اور صنعتی شعبوں کو اعلیٰ معیار کے انجینئرنگ نظامات دستیاب کراکر بی ایچ ای ایل ملک کی ترقی کی سمت میں کام کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کاربن کے اخراج میں کمی پر زور دیتے ہوئے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے پاور پلانٹ فلیکزی بیلائزیشن اور انڈسٹری 4.0 کا نفاذ ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ بی ایچ ای ایل صارفین کو پاور پلانٹ فلیزی بیلائزیشن اور انڈسٹری 4.0 کے شعبوں میں سالیوشنز کی پیشکش کا آغاز پہلے ہی کرچکا ہے۔

اس سے قبل بی ایچ ای ایل کے سی ایم ڈی ڈاکٹر نالین سنگھل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایچ ای ایل نے ملک کی بنیادی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے قابل ذکر کوششیں کی ہیں اور اس سمت میں کئے گئے متعدد ترقیاتی کاموں کا انھوں نے ذکر کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بی ایچ ای ایل کے الیکٹرانکس ڈویژن، بنگلورو نے پاور پلانٹوں اور ٹریکشن کے لئے کنٹرول سسٹمز اور آئی ٹی پر مبنی سالیوشنز دستیاب کرانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

اس موقع پر پی او ایس او سی او کے سی ایم ڈی جناب کے وی ایس بابا، والمیٹ آٹومیشن، فن لینڈ کے صدر جناب سامی ریکولا اور سی ای اے کے چیف انجینئر جناب بی سی ملک اور این ٹی پی سی، والمیٹ آٹومیشن، اسٹیگ، آئی ای ایس اے، آئی آئی ٹی چنئی اور بی ایچ ای ایل کے دیگر معزز مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 322



(Release ID: 1789268) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Punjabi