وزارت خزانہ

اول نئی سرکاری سکیورٹی  2023، دوئم حکومت ہند فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2034، اور سوئم '6.95 فیصد سرکاری سکیورٹی2061' کی نیلامی برائے فروخت (اجرا/دوبارہ اجرا)

Posted On: 10 JAN 2022 8:11PM by PIB Delhi

حکومت ہند  نے یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعےاول نئی سرکاری سیکورٹی، 2032 کی مطلع شدہ رقم (برائے نام) 13,000 کروڑ روپے  دوئم یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 4,000 کروڑ روپے کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے ’’حکومتِ ہند فلوٹنگ ریٹ بانڈز، 2034‘‘ اور مبنی برقیمت نیلامی کے ذریعے ایک سے زیادہ قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے  سوئم  7,000 کروڑ روپے کی مطلع شدہ رقم (برائے نام) کے لئے 6.95 فیصد سرکاری سیکورٹی 2061'  کی فروخت (اجرا/دوبارہ اجرا) کا اعلان کیا ہے۔ حکومتِ ہند کے پاس ایکیا ایک سے زیادہ سکیورٹیوں کے لئے فی کس 2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی خریداری برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامی ممبئی میں ریزرو بینک آف انڈیا کے فورٹ دفتر کے ذریعہ جمعہ یعنی 14 جنوری 2022 کو ہو گی۔

 

سیکیورٹیز کی فروخت کی مطلع شدہ رقم کا 5 فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی ٹینڈر کی سہولت کی اسکیم کے مطابق الاٹ کیا جائے گا۔

 

نیلامی کے لئے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں ٹینڈر 14 جنوری 2022 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای-کبر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائے جائیں۔ غیر مسابقتی ٹینڈر صبح 10.30 سے 11.00 بجے کے درمیان اور مسابقتی ٹینڈر صبح 10.30 سے 11.30 بجے کے درمیان جمع کرائے جائیں۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 14 جنوری 2022 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب ٹینڈر داخل کرنے والوں کی طرف سے ادائیگی 17 جنوری 2022 (پیر) کو ہوگی۔

 

مرکزی حکومت کی سیکیورٹیز میںٹرانزیکشن کب شروع کیا جاتا ہے' کے رہنما خطوط کے مطابق جنہیں ریزرو بینک آف انڈیا نے وقتاً فوقتاً ترمیم کے ساتھ سرکلر نمبرآر بی آئی 19/25-/مورخہ 24 جولائی 2018 کو جاری کئے ہیں، سیکیورٹیز "جب جاری کی جائیں گی" ٹریڈنگ کے لئے اہل ہوں گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1789039) Visitor Counter : 112


Read this release in: Hindi , English