کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت اور کوریا کل تجارتی مذاکرات کریں گے


بڑے  تجارتی خسارے ، بازار تک رسائی کے معاملات  اور  بھارتیہ برآمد کاروں کو پیش آنے والی غیر ٹیرف روکاوٹوں کو حل کرنے پر  فوکس کیا جائے گا

اس میٹنگ سے  منصفانہ اور متوازن طریقے سے  بھارت ۔ کوریا تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے

Posted On: 10 JAN 2022 7:54PM by PIB Delhi

کامرس و صنعت  ، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر  جناب  پیوش گوئل  اور جمہوریہ کوریا کے  وزیر تجارت عزت مآب  ہان کو یو کل  11 جنوری 2022 کو دو طرفہ تجارتی تعلقات کے معاملات پر بات چیت کے واسطے دو طرفہ میٹنگ کا انعقاد کریں گے۔

بات چیت میں بڑے  تجارتی خسارے ، بازار تک رسائی کے معاملات  اور  بھارتیہ برآمد کاروں کو پیش آنے والی غیر ٹیرف روکاوٹوں کو حل کرنے پر  فوکس کیا جائے گا۔ بات چیت میں  سرمایہ کاری سے متعلق  معاملات بھی غور کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کے لئے  منصفانہ اور متوازن طریقے سے  بھارت ۔ کوریا تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-279

                          



(Release ID: 1789005) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi