وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کی وزارت مکر سنکرانتی کے موقعے پر  سوریہ نمسکار کے عالمی پروگرام کا انعقاد کر ے گی


مکر سنکرانتی کے موقعے پر 75 لاکھ  افراد سوریہ نمسکار کریں گے

Posted On: 09 JAN 2022 4:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09 جنوری،2022 /آیوش کی وزارت 14 جنوری 2022 کو سوریہ نمسکار کرنے کے لیے ایک عالمی پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے جس کے تحت عالمی سطح پر 75 لاکھ افراد سوریہ نمسکار کریں گے۔  (مکر سنکرانتی کے دن شمالی کرۂ ارض کے سورج کے سفر  کے آغاز پر ) یہ موقع  صحت ، دولت اور خوشی کے لیے فطرت کے تئیں اظہار تشکر کا موقع ہتا ہے ۔ اس دن سورج کو سلام پیش کرنے کے لیے سوریہ نمسکار کیا جاتا ہے کہ کوئی بھی شخص سورج کی ہر ایک کرن کے تئیں اپنی طرف سے اظہار تشکر کر سکتا ہے کیونکہ یہ  تمام جانداروں کی پرورش کرتا ہے۔ سورج توانائی کا بنیادی وسیلہ ہے لہذا یہ نہ صرف ہماری خوراک کے سلسلے کو جاری رکھنے کےلیے اہم ہے بلکہ یہ بنی نوع انسان کے ذہن اور جسم کو بھی توانائی بخشتا ہے۔  سائنسی طور پر سوریہ نمسکار کو قوت مدافعت میں اضافے کرنے اور ہماری توانائی میں بہتری لانے کے لیے جانا جاتا ہے جو وبائی حالات کے دوران ہماری صحت کے لیے اہم ہوتی ہے۔ سوج کے سامنے کھڑے ہونے سے انسانی جسم کو  ویٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے  جس کی سفارش دنیا بھر کے سبھی طریقۂ علاج میں کی جاتی ہے۔

بڑے پیمانے پر سوریہ نمسکار کا یہ بھی مقصد ہے کہ  آب و ہوا میں تبدیلی اور عالمی تمازت کے سلسلے میں پیغام دیا جائے۔ آج کی دنیا میں جہاں آب و ہوا سے متعلق شعور بیدار ہو گیا ہے شمسی - ای توانائی  پر عمل درآمد سے روز مرہ کی زندگی میں کاربن کے اخراج میں کافی کمی آئے گی۔ کاربن کے اخراج سے کرہ ارض کو ایک بڑا خطرہ لاحق ہے۔

مزید یہ کہ سوریہ نمسکار سے مکر سنکرانتی کی ہماری ثقافتی اور روحانی وراثت کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ سوریہ نمسکار آٹھ آسنوں پر مشتمل  ہوتا ہے جو جسم اور دماغ کے تال میل کے ساتھ بارہ مرحلوں میں کیے جاتے ہیں۔ ان آسنوں کو صبح سویرے کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔

رجسٹریشن کے لیے ان ویب سائٹس کو دیکھیں :

https://www.75suryanamaskar.com

https://yogacertificationboard.nic.in/suryanamaskar/

https://yoga.ayush.gov.in/suryanamaskar

 

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –255


(Release ID: 1788763) Visitor Counter : 224


Read this release in: English