کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے گرین ہائیڈروجن کا استعمال  کرتے ہوئے یوریا اور ڈی اے پی پیداوار کے شعبے میں  آتم نربھر بھارت کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کی  میٹنگ کی

Posted On: 08 JAN 2022 7:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 جنوری،2022 /کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویا نے آج گرین ہائیڈورجن کا استعمال کر کے یوریا اور ڈی اے پی پیداوار کے شعبوں میں آتم نربھر بھارت بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے کیمیاوی کھادوں کے محکمے کے افسران سے زور دے کر کہا کہ وہ بھارت کے دیرپا زراعت اور ماحول دوست مستقبل کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

15 اگست ، 2021 کو وزیراعظم نے یوم آزادی کی اپنی تقریر میں قومی ہائیڈروجن مشن کے آغاز کا اعلان کیا تھا اور گرین ہائیڈورجن کی پیداوار اور بھارت کو ہائیڈروجن کی ماحول دوست پیداوار اور برآمد کا ایک عالمی مرکز بنانے کے مقصد کا اظہار کیا تھا۔ اس مشن میں پیٹرولیم صاف کرنے اور کیمیاوی کھادوں کی پیداوار ، اہم ٹکنالوجی ملک میں ہی تیار کرنے کی مدد کرنے ، تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں اور ایک پالیسی اور ضابطہ کاری سے متعلق لائحہ عمل جیسے شعبوں میں ماحول دوست ہائیڈروجن کے لیے مانگ پیدا کرنے سے متعلق ایک لائحہ عمل کی تجویز پیش کی گئی ہے۔  مجوزہ اقدامات سے ہائیڈروجن کی ماحول دوست پیداوار کےلیے اضافی طور پر قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

 

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –256



(Release ID: 1788750) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi