سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ایک دھڑکن والے ستارے  کی دریافت کی گئی ہے جس میں مقناطیسی شعائیں نہیں ہیں

Posted On: 07 JAN 2022 4:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،07 جنوری،2022 /بھارتی اور  بین الاقوامی سائنسدانوں کے ایک گروپ نے ایک مخصوص بائنری ستارہ دیکھا ہے جس میں ہرٹ بیٹ تو نظر آتی ہیں لیکن جس میں  ان بائنری ستاروں کے برعکس دھڑکن نہیں ہیں جن میں ہارٹ بیٹس بھ ہوتی ہیں اور دھڑکنیں بھی ہوتی ہیں۔  اس ستارے کو  پرائی سیپی (ایم -44) میں ایچ ڈی 73619 کہا جاتا  ہے جو سرطان کے جھرمٹ میں واقع ہے۔ اور یہ  زمین سے سب سے قریب والے ستاروں کے کھلے جھرمٹ میں سے ایک ہے۔

ابھی تک ہارٹ بیٹ والے تقریباً 180 ستاروں کی جانکاری تھی ۔  ہارٹ بیٹ کا نام انسانی دل کے ایک الیکٹروکارڈیوگرام  میں دکھائے جانے والے ستارے کے راستے سے  لیا گیا ہے کیونکہ اس میں اس راستے سے یکسانیت پائی جاتی ہے۔ یہ بائنری ستاروں کا نظام ہے جہاں ہر ستارہ مادے کے مشترک مرکز کے چاروں طرف والے ایک انتہائی بیضوی مدار میں سفر کرتا ہے  اور دو ستاروں کے درمیان فاصلے میں زبردست فرق پایا جاتا ہے جیساکہ ان دونوں کا مدار ایک دوسرے کے مدار سے کافی  فاصلے پر واقع ہوتا ہے ۔ جب ستارے بائنری نظام کے قریب ترین راستے پر ہوتے ہیں ان میں اچانک ایک زبردست  قسم کی چمک دیکھی جاتی ہے۔ چونکہ یہ ستارے الگ الگ گردش کرتےہیں ۔ لہذا روشنی کا فرق کم اور زیادہ ہوتا رہتا ہے۔

مشاہداتی علوم کے آریہ بھٹ تحقیقی ادارے (ایریز) سے وابستہ ڈاکٹر سنتوش جوشی کی قیادت میں 33 سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایچ ڈی 73619 کے فوٹومیٹرک اور ہائی ریزولیشن مشاہدات کیے۔ یہ ادارہ حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے ۔ سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ ایچ ڈی 73619 بائنری زمرے کے کیمیاوی طور پر مخصوص ستاروں  میں ہارٹ بیٹ نظام کے ایسا پہلا رکن ہیں جس میں کسی طرح کی دھڑکن / لرزش کی کوئی سرگرمی نظر نہیں آتی۔

تصویر 1 :اس تصویر میں ہارٹ بیٹ ستارے کا اس کے مدار کی حرکت کے سبب بننے والے روشنی کا سنتھیٹک کرو دکھایا گیا ہے۔

تصویر 2 :کیپلر کے 2 خلائی مشن کا استعمال کرتے ہوئے ایچ ڈی 73619 کے نئے ہارٹ بیٹ نظام میں لائٹ ویریئشن دکھایا گیا ہے۔

اشاعتی رابطہ : https://arxiv.org/abs/2110.14275

مزید تفصیل کے لیے براہ کرم ڈاکٹر سنتوش جوشی سے رابطہ قائم کریں (santosh[at]aries.res.in

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –244



(Release ID: 1788702) Visitor Counter : 208


Read this release in: English , Hindi