صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ -19 ویکسین کی دستیابی کی تازہ ترین صورت حال


ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 154.32کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں

ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس اب بھی 18.14کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں جن کا استعمال کیاجاناباقی ہے

Posted On: 07 JAN 2022 9:35AM by PIB Delhi

 

مرکزی  حکومت  کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کو  رفتاربخشنے اور اسے ملک کے گوشے گوشے تک  پہنچادینے کے لئے پُرعزم ہے ۔ ملک گیر  کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم کا آغاز 16جنوری ، 2021کو ہواتھا ۔ کووڈ -19ٹیکہ کاری  کو ایک عام مہم بنانے کا نیا مرحلہ 21جون ، 2021سے شروع کیاگیا۔ ٹیکہ کاری کی مہم کو  ریاستوں  اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے  زیادہ  خوراکوں ، ویکسین فراہمی کی اضافی مقبولیت  کے ذریعہ  کو ترقی دی گئی ہے ، تاکہ  یہ ریاستیں  اوریو ٹیز بہترطورپرمنصوبہ بندی کرسکیں اور ویکسین کی فراہمی کے سلسلے کو  متوازن بناسکیں ۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طورپر ، بھارتی حکومت  ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو  بلاقیمت  کووڈ ویکسین  فراہم کرکے  ان کی مدد کرتی رہی ہے ۔ کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم  کو ہمہ گیر بنانے کے نئے مرحلے میں ، مرکزی حکومت  ملک میں  ویکسین تیارکرنے والی کمپنیوں کے ذریعہ  تیارکی گئی ویکسین خریدے گی اور اس کا 75فیصد  ریاستو ں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو  بلاقیمت فراہم کرایاجائے گا۔

.

 

ویکسین کی خوراکیں

 

(07جنوری ، 2022کے مطابق )

 

فراہم کردہ

 

1,54,32,62,955

 

بقایہ دستیاب

 

 

18,14,28,316

 

اب تک  ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کو  بھارتی حکومت کے ذریعہ  اور  براہ راست  ریاستی  خریداری زمرے کے توسط سے  ، 154.32کروڑسے زائد (1543262955) ویکسین کی خوراکیں  فراہم کی جاچکی ہیں ۔

ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس  اس وقت بھی  18.14کروڑسے زیادہ  (181428316) غیراستعمال شدہ  کووڈ -19کی خوراکیں موجود ہیں  ، جن کا استعمال میں لایاجانا باقی ہے ۔

****************

 (ش ح ۔س ب۔ ع آ)

U-191


(Release ID: 1788243) Visitor Counter : 184