ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شیروں کے تحفظ سے متعلق قومی اتھارٹی (این ٹی سی اے) کی 19ویں میٹنگ کا انعقاد


بھارت میں چیتے سے واقفیت کے لیے ایک لائحہ عمل کا آغاز کیا گیا ، 5 برس کے عرصے میں مختلف پارکوں میں 50 چیتوں سے واقفیت کا انتظام
کیا گیا

Posted On: 05 JAN 2022 7:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،05 جنوری،2022 /شیروں کے تحفظ سے متعلق قومی اتھارٹی کی 19ویں میٹنگ آج ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر  جناب بھوپیندر یادو کی صدارت میں منعقد ہوئی۔  میٹنگ میں ارکان پارلیمنٹ محترمہ دیا کماری، جناب راجیو پرتاپ روڈی اور جناب ہرش وردھن سنگھ ڈونگرپور، سکریٹری محترمہ لینا نادان اور ڈی جی ایف جناب چندر پرکاش گویل بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

اس موقعے پر ایک پاور پوائنٹ پرزینٹیشن پیش کیا گیا جس میں این ٹی سی اے کے مختلف اقدامات کی وضاحت کی گئی۔ جناب بھوپیندر یادو نے اپنے خطاب میں اپریل ، اگست اور دسمبر کے ہر سال پہلے ہفتے میں این ٹی سی اے کی کم سے کم تین میٹنگیں منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ شیر اب بھی ختم ہوتے ہوئے مویشیوں میں شامل ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیروں کی آبادی کے موثر بندوبست کے لیے ضروری ہے شیروں کے تحفظ اور لینڈ اسکیل سطح پر شیروں کی تعداد کا قابل اعتبار اندازہ لگایا جائے۔

شیروں کے آل انڈیا تخمینے کے پانچویں سائیکل سے جو فی الحال جاری ہے پالیسی سے متعلق صحیح فیصلوں میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں شیروں کی 51 پناہ گاہیں ہیں اور شیروں کی پناہ گاہوں کے نیٹ ورک میں مزید علاقوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ شیروں کی یہ پناہ گاہیں محض شیروں کے لیے نہیں ہیں کیونکہ 35 سے زیادہ دریا ان علاقوں سے نکلتے ہیں جو پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہیں۔

شیروں کے شکار  کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں ایئر گن کا مسئلہ ایک ایسا  مسئلہ ہے  جس کے بارے میں وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں بیداری پروگرام کا انعقاد کریں تاکہ لوگ اپنی ایئر گن ترک کر سکیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم سات طرح کے شیروں کے تحفظ کے لیے متجسس  ہیں جن میں  پانچ سال کے عرصے میں چیتے کی تعداد 50 تک لانا شامل ہے۔ اس کے لیے مختلف پارک قائم کیے جائیں گے ۔

میٹنگ میں ماحولیات کے وزیر نے بھارت میں چیتے کے تعارف کے لیے لائحہ عمل کی نقاب کشائی کی ۔

میٹنگ کے دوران جناب یادو نے یہ بھی بتایا کہ  ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی طرف سے آزادی کا امرت مہوتسو کی نگرانی میں منعقدہ انڈیا فار ٹائگر : اے ریلی آن وھیلز  ایک بڑی کامیابی ہے ۔ اس ریلی میں بہت سے متعلقہ فریقوں نے سرگرم حصہ لیا۔ جن میں جنگلات کے افسران ، اسکول اور کالج کے طلبا ، میڈیا افراد، مقامی برادریاں اور این جی او کے نمائندگان شامل ہیں۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –139


(Release ID: 1787851) Visitor Counter : 224


Read this release in: English , Hindi