کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

فارما اور طبی آلات کی صنعت کا فروغ اور توسیع

Posted On: 17 DEC 2021 5:18PM by PIB Delhi

کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر ڈاکٹر   منسکھ منڈاویہ نے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان دواسازی میں عالمی سطح پر مقدار کے لحاظ سے تیسرا سب سے بڑا ملک ہے اور دنیا کو کم قیمت  عام ادویات اور ویکسین کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے۔ اس شعبے میں  عام ادویات ، بلک ڈرگز، ویکسین اور مماثل ادویات کے شعبے میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ ہیلتھ کیئر مارکیٹ کے تمام شعبوں میں طبی آلات کی صنعت کی ترقی کی صلاحیت سب سے زیادہ ہے۔ ہندوستان میں استعمال کی جانے والی اشیاء سے لے کر پیوند کاری والے طبی آلات تک کی مختلف اقسام تیار کی جا رہی ہیں۔ طبی آلات کی صنعت ، بڑے سرمائے پر منحصر ایک طویل  تکمیلی کی مدت کی حامل صنعت ہے اور اس میں نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی/شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستان کی ایف ڈی آئی پالیسی دوا سازی اور طبی آلات کے شعبے کے لیے بہت  کھلی ہوئی ہے۔ دوا سازی کے لیے گرین فیلڈ سیکٹر میں 100فیصد تک کی سرمایہ کاری خودکار راستے کے تحت کی اجازت ہے جبکہ براؤن فیلڈ سیکٹر میں 74فیصد تک کی سرمایہ کاری کی  خودکار راستے کے تحت اجازت دی گئی ہے۔ طبی آلات کے شعبے کے لیے خودکار راستے کے تحت 100فیصد تک سرمایہ کاری کی اجازت ہے۔

حکومت دونوں شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مختلف اسکیموں کی شکل میں بھی اقدامات کر رہی ہے۔ اسکیموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

(I) بھارت میں اہم کلیدی ابتدائی مواد (کے ایس ایمز) / ڈرگ انٹرمیڈیٹس(ڈی آئیز) اور ایکٹیو فارماسیوٹیکل اجزاء (اے پی آئیز) کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پیداوار سے جڑی ترغیبات(پی ایل آئی) اسکیم: اسکیم کا مقصد خود انحصاری حاصل کرنا  اور اہم ابتدائی مواد(کے ایس ایمز) / ڈرگ انٹرمیڈیٹس(ڈی آئیز) اور ایکٹو فارماسیوٹیکل اجزاء (اے پی آئی ایس ) میں درآمدی انحصار کو کم کرنا ہے ۔ذیلی اسکیم کی مدت مالی سال 2021-20 سے 2030-29 تک ہے، جس میں کل مالیاتی اخراجات 6,940 کروڑ روپے ہیں۔ ذیلی اسکیم کے تحت مالی ترغیب 41 شناخت شدہ مصنوعات کی فروخت پر فراہم کی جاتی ہے جن کی چار ہدف  بند حصوں میں درجہ بندی  کی گئی ہے۔ اسکیم کے تحت، 50 درخواست دہندگان کو 4,498.38 کروڑ روپے کی پرعزم سرمایہ کاری اور تقریباً 10,743 کے روزگار کے مواقع کے ساتھ منظوری دی گئی ہے۔

(II) دواسازی کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم: یہ اسکیم مینوفیکچررز کو دوائیوں کی نسخہ سازی ، بلک ڈرگز اور آئی  وی ڈیز کے لیے تین  زمروں میں مالی مراعات فراہم کرتی ہے۔ یہ مراعات 6 سال کی مدت کے لیے منتخب شرکاء کو اضافی فروخت پر دی جائیں گی۔ اسکیم کا کل مالی خرچہ15,000 کروڑ روپے ہے۔ اور اسکیموں کی مدت مالی سال 2021-2020 سے 2029-28 تک ہے۔ سکیم کے تحت پچپن (55) درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

(III) طبی آلات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پی ایل آئی اسکیم: اس اسکیم کا مقصد گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا اور طبی آلات کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ مالی ترغیب منتخب کمپنیوں کو ہندوستان میں تیار کردہ اور اسکیم کے ہدف والے حصوں کے تحت پانچ (5) سال کی مدت کے لیے طبی آلات کی بڑھتی ہوئی فروخت پر دی جانی ہے۔ اسکیم کی مدت مالی سال 2021-2020 سے مالی سال 2028-2027 تک ہے جس میں کل مالیاتی اخراجات 3,420 کروڑ روپے ہیں۔ اسکیم کے تحت، 42 درخواست دہندگان کی درخواست  کو منظور کیا گیا ہے جس کی کل مکمل  سرمایہ کاری 1059.33 کروڑ روپے ہے اور جس سے تقریباً 6,411 روزگار پیدا ہوں گے۔

(IV) بلک ڈرگ پارکس کے فروغ کے لیے اسکیم: یہ اسکیم تین (03) بلک ڈرگ پارکس کو مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات(سی آئی ایف) بنانے کے لیے امداد فراہم کرتی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ حد 1000 کروڑ روپے فی پارک یا سی آئی ایف کی پروجیکٹ لاگت کا 70 فیصد ہے۔  ان میں سے جو بھی کم تر ہو۔ شمال مشرقی ریاستوں اور پہاڑی ریاستوں (ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، جموں اور کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام) کے معاملے میں، مالی امداد کی زیادہ سے زیادہ حد 1000 کروڑ روپے یا پروجیکٹ لاگت کا 90فیصد ہوگی، جو بھی کل مالیاتی سے کم ہو۔ اسکیم کا تخمینہ 3000 کروڑ روپے ہے اور اسکیم کی مدت مالی سال 2021-20 سے 2024 تک ہے۔ اسکیم کے تحت 13 ریاستوں سے تجاویز موصول ہوئی ہیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

(V) ‘‘ طبی آلات کے پارکوں کا فروغ’’: اس اسکیم کے تحت ریاستی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ منتخب میڈیکل ڈیوائس پارک میں مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی فراہمی  کے لیے ایک یک وقتی  مالی امداد  فراہم کی جائے گی۔ اسکیم کا کل مالی خرچہ 400 کروڑ روپے ہے۔ (ہر ایم ڈی پارک کے لیے 100 کروڑ روپے)۔ اسکیم کی مدت مالی سال 2021-2020 سے مالی سال 2024-2025 تک ہے۔ اسکیم کے تحت، 16 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مالی امداد کے لیے تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد، حکومت نے 24.09.2021 کے خط کے ذریعے بنیادی طور پر 4 میڈیکل ڈیوائس پارکس کے لیے  ہماچل پردیش، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کے سلسلے میں مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

****************

 (ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 84



(Release ID: 1787336) Visitor Counter : 108


Read this release in: English