وزارت دفاع
وی ایس پٹھانیا نے کوسٹ گارڈ کے ڈائرکٹر جنرل کے طور پر عہدہ سنبھالا
Posted On:
31 DEC 2021 8:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31 دسمبر 2021:
ڈائرکٹر جنرل وی ایس پٹھانیا نے 31 دسمبر 2021 کو انڈین کوسٹ گارڈ کے 24ویں سربراہ کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ وہ ویلنگٹن کے ڈفینس سرویسز اسٹاف کالج، اور نئی دہلی کے نیشنل ڈفینس کالج کے سابق طالب علم ہیں۔ فلیگ آفیسر پٹھانیا ایک باہنر ہیلی کاپٹر پائلٹ ہیں او انہوں نے مدراس یونیورسٹی سے ڈفینس اور اسٹریٹجک تعلیم میں ماسٹر ڈیگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے امریکی کوسٹ گارڈ کے ساتھ تلاش اور بچاؤ اور بندرگاہ آپریشن میں خصوصی مہارت حاصل کی ہے۔
اپنے 36برسوں سے زائد عرصے کے شاندار کرئیر میں انہوں نے گاندھی نگر میں کمانڈر کوسٹ گارڈ خطہ (شمال مغرب)، ممبئی میں کمانڈر کوسٹ گارڈ خطہ (مغرب)، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل (ایچ آر ڈی)، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل (پالیسی اور منصوبے) کوسٹ گارڈ صدر دفاتر، نئی دہلی جیسے اہم عہدوں پر رہتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں۔ فلیگ آفیسر نے کوسٹ گارڈ جہازوں کے تمام زمروں یعنی ساحلی گشتی بحری جہاز ’رانی جندن‘، سمندر میں گشتی بحری جہاز ’وگرہ‘ اور جدید بحری گشتی جہاز ’سارنگ‘ کی کمان بھی سنبھالی ہے۔
انہوں نے کوسٹ گارڈ ہیڈکوارٹرس نئی دہلی میں پرنسپل ڈائرکٹر (ایچ آر ڈی)، پرنسپل ڈائرکٹر (پالیسی اور منصوبے)، گوسٹ گارڈ خطہ (شمال مغرب)، کوسٹ گارڈ خطہ (مغرب) صدر دفاتر میں چیف اسٹاف آفیسر (آپریشنز) اور چیف اسٹاف آفیسر (عملہ اور انتظامیہ)، چنئی کوسٹ گارڈ ایئر اسٹیشن میں کمانڈنگ آفیسر، کوسٹ گارڈ صدردفاتر میں جوائنٹ ڈائرکٹر (ہوابازی) اور چنئی میں 848 اسکواڈرون کے اسکواڈرون کمانڈر جیسے مختلف عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیں۔
فلیگ آفیسر کو نومبر 2019 میں ایڈشنل ڈائرکٹر جنرل کے طور پر ترقی دی گئی اور انہوں نے وشاکھاپٹنم میں کوسٹ گارڈ کمانڈر (شمالی ساحل سمندر) کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ شمالی ساحل سمندر پر ان کی نگرانی کی مدت کے دوران مہمات میں اہم اضافہ دیکھا گیا، جس میں ہزاروں کروڑ کے سونے اور کئی ٹن ادویہ/نشہ آور اشیاء کی غیر قانون تجارت، آلودگی پر قابو پانے سے متعلق کاروائیاں، غیر ملکی کوسٹ گارڈ کے ساتھ مشترکہ مشق، غیر قانونی شکار کے خلاف کاروائیاں، سمندری طوفانوں/قدرتی آفات کے دوران بچاؤ آپریشن اور انسانی امداد اور ساحل سمندر پر سلامتی انتظامات کو مضبوط بنانے جیسے اہم آپریشن شامل ہیں۔
انہیں ممتاز خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کا تٹ رَکشک میڈل، بہادری کے لیے تٹ رَکشک میڈل اور ڈائرکٹر جنرل انڈین کوسٹ گارڈ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 06
(Release ID: 1786750)
Visitor Counter : 203