وزارت دفاع

میسرز ہندوستان شپ یارڈ لمٹیڈ کے ذریعے   بحری بندرگاہ وشاکھا پٹنم کو 50ٹن بولارڈ پُل ٹَگ’’بلراج‘‘کی ڈیلیوری

Posted On: 31 DEC 2021 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31دسمبر؍2021:

 

14فروری 2019ء کو 260.70کروڑ روپے کی لاگت سے 50ٹن بولارڈ پل ٹگ کی تعمیر کے لئے میسرز ہندوستان شپ یارڈ لمٹیڈ وشاکھاپٹنم  کے ساتھ ہوا معاہدہ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے۔31 دسمبر 2021ء کو ’’بلراج‘‘سریزکے تیسرے ٹگ کی نیول ڈاکیارڈ وشاکھاپٹنم کو ڈیلیوری ہوگئی۔ اِن ٹگوں کو 20 سال کے خدمات زندگی کے ساتھ ہندوستانی شپنگ رجسٹر (آئی آر ایس) کے زمرہ بند ضابطے کے تحت ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا ہے اور یہ طیارہ بردار اور آبدوزوں سمیت بڑے بحری فوجی جہازوں کو برتھنگ ، اَن برتھنگ ، موڑ اور محدود پانی کے علاوہ بندرگاہ میں جنگی مشق میں مدد کرنے کے اہل ہیں۔یہ جہازوں کے ساتھ ساتھ بندرگاہوں کو پانی میں ڈوبنے، آگ لگنے کی صورت میں مدد فراہم کرتےہیں اور تلاش و بچاؤ کے کاموں کےلئے بھی محدود نوعیت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

50ٹن بولارڈ پل ٹگز کو شامل کرنے سے معاون امدادی خدمات میں قابل ذکر اضافہ ہواہے اور ہندوستانی بحریہ کے فلیٹ اثاثے کو چلانے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔سودیشی مینوفیکچرر سے حاصل شدہ تمام اہم اور معاون آلات ؍سسٹم کے ساتھ یہ ٹگ ’’آتم نر  بھارت‘‘کے نظریے کے عین مطابق وزارت دفاع کی ’’میک اِن اِنڈیا، میک فار  دی ورلڈ‘‘پہل کے باوقار علمبردار ہیں۔ ٹگ ’’ویرن ‘‘اور’’بلرام‘‘ کو بالترتیب 22 اکتوبر 2021ء اور 30 اکتو بر2021ء کو نیول ڈاکیارڈ وشاکھاپٹنم اور نیول ڈکیارڈ ممبئی میں شامل کیا گیا ہے۔کووڈ-19وباء  کی پہلی اور دوسری  لہر کے اثرات کے سبب پیدا ہوئے غیر معمولی چیلنجز کے باوجود میسرز ہندوستان شپ یارڈ لمٹیڈ نے ہندوستانی بحریہ کو اِن ٹگو ں کو پہنچانے کے لئے مسلسل اور ٹھوس کوششیں کی ہیں۔

 

                      00001.jpg

 

0002.jpg

                               

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 15028)



(Release ID: 1786682) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Tamil