بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
محفوظ ٹریڈ پالیسی
Posted On:
20 DEC 2021 4:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31 دسمبر2021/ تنظیم برائے عالمی تجارت (ڈبلیو ٹی او) کے فریق ممالک ،بشمول ہندستان پابند ہیں کہ ڈبلیو ٹی او معاہدات کے تحت عالمی تجارت کے قواعد و ضوابط جس میں موسٹ فیورڈ نینش (ای ایف این) کی شق بھی شامل ہے، کی پیروی کریں۔ مخصوص حالات جس میں قومی سلامتی کے دفعات شامل ہیں ،کے تحت ڈبلیو ٹی او انحراف کرنے کی گنجائش بھی فرام کرتی ہے۔ چنانچہ اسی طرح کے دائرہ کار میں حکومت ہند کی برآمد سے متعلق پالیسی بنائی جاتی ہے۔
برآمدات کے لئے یکم جنوری 2021 سے ایک نئی اسکیم جس کا نام برآمدشدہ مصنوعات پر ڈیوٹیز اور ٹکسیز کی معافی (آر او ڈی ٹی ای پی) ہے، نافذ کی گئی ہے۔ یہ اسکیم ٹیکسز /ڈیوٹیز /لیویز ، جو فی الحال کسی اور طریقہ کار کے تحت مرکزی ، ریاستی اور مقامی سطح پر واپس نہیں کی جارہی ہیں بلکہ جو برآمد شدہ مصنوعات کی مینوفیکچر اور تقسیم کے عمل میں واقع ہوتی ہیں ، کی بازادائیگی کے لئے ایک طریقہ کار وضع کرتی ہے، تمام برآمد کنندگان بشمول ایم ایس ایم ای برآمد کنندگان اہل برآمداتی اشیا کے بارے میں مشتہر شیڈول کے مطابق آر او ڈی ٹی ای پی کے تحت دعوی مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزیز (ای ایس ایم ایس) کی وزارت ملک میں ایم ایس ایم ای شعبے کے فروغ او ر ترقی کے لئے مختلف اسکیمیں نافذ کررہی ہے۔ ان اسکیموں میں انٹرنیشنل کوآپریشن مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزیز ، کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای سی ڈی پی) روایتی صنعتوں کے تخلیق نو کی فنڈ کی اسکیم مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزیز (سی جی ٹی ایم ایس ای) جدت، دیہی صنعت اور انٹرپرینورشپ کے فروغ کے لئے ایک اسکیم (اے ایس پی آئی اڑ ای) پروکیورمنٹ اینڈ مارکیٹ سپورٹ اسکیم (پی ایم ایس) وغیرہ شامل ہیں۔
حکو مت نے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت ملک میں ایم ایس ایم ای شعبے کو خاص طور پر کووڈ 19 وبا میں سپورٹ کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں جس میں سے کچھ یہ ہیں:
- ایم ایس ایم ای ایس کے لئے 20 ہزار کروڑ روپے کا ماتحت قرض۔
- تجارت بشمول ایم ایس ایم ای ایس کے لئے 3 لاکھ کروڑ روپے کا کولیٹرول فری آٹو میٹک قرض (ای سی جی ایل ایس کے تحت موجودہ مجوعی گارنٹی حد 3 لاکھ کروڑ روپے سے 4.5 لاکھ کرور روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔
- iii. ایم ایس ایم ای فنڈ آف فنڈز کے ذریعہ 5000 کروڑ روپے کا اکیوٹی انفیوزن۔
- iv. ایم ایس ایم ای ایس کی درجہ بندی کے لئے نیا نظر ثانی شدہ معیار
- ایز آف ڈوئنگ بزنس کے لئے ادیم رجسٹریشن کے ذریعہ ایم ایس ایم ای ایس کی نئی رجسٹریشن۔
- vi. 200 کروڑ روپے تک کی پروکیورمنٹ کے لئے کوئی عالمی ٹینڈر نہیں، یہ ایم ایس ایم ای کی مدد کرے گا۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ایم ایس ایم ای برآمد کنندگان کو امداد مہیا کرانے کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں 52 ایکسپورٹ سہولت کے مراکز (ای ایف سی) کھولے ہیں۔
یہ معلومات ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریر ی جواب میں دی گئیں۔
**********
ش ح۔ ا ک۔ ج
UNO-14981
(Release ID: 1786483)
Visitor Counter : 127