جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پورے بھارت میں نل سے جل اسکیم کی صورتِ حال

Posted On: 20 DEC 2021 5:11PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 20 دسمبر  / اگست ، 2019 ء سے  بھارت سرکار ریاستوں کے ساتھ مل کر جل جیون مشن کا نفاذ کر رہی ہے تاکہ 2024 ء تک ہر دیہی گھر  اور گاؤوں میں سرکاری اداروں ، جیسے اسکول ، آنگن واڑی مراکز ، آشرم   شالہ ( قبائلی رہائشی اسکول ) ، صحت مراکز ، گرام پنچایت کی بلڈنگ   وغیرہ تک نل کے پانی کی سپلائی کا انتظام کیا جا سکے ۔  اس مشن پر خرچ ہونے والی کل رقم  3.60 لاکھ کرو ڑروپئے ہے ، جس میں سے مرکز کا حصہ 2.08 لاکھ کرو ڑروپئے ہے ۔

          جل جیون مشن کے اعلانات کے بعد سے 18.96 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے  3.23 کرو ڑ  ( 17فی صد ) گھروں میں نل کے پانی کا کنکشن پہنچائے جانے کی  اطلاع ہے ۔ گذشتہ 27 مہینے میں  5.44 کرو ڑ ( 28.30 فی صد ) دیہی گھروں میں نل کے پانی کا کنکشن فراہم کیا جا چکا ہے ۔ اسی طرح آج کی تاریخ تک  ملک کے 19.22 کروڑ دیہی گھروں میں سے 8.67 کرو ڑ( 45.10 فی صد ) گھروں میں نل کے پانی کی سپلائی کی فراہمی کی اطلاع ہے ۔ اب تک 8.33 لاکھ ( 81 فی صد ) اسکولوں اور 8.75 لاکھ ( 78.3 فی صد ) آنگن واڑی مراکز میں نل کے پانی کی سپلائی کی فراہمی کی جا چکی ہے ۔ 

          ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے دیہی گھروں ، اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز کی  ریاستی / یو ٹی ، ضلع اور گاؤں کی سطح پر صورتِ حال  عوام کے درمیان ہے  اور جے جے ایم ڈیش بورڈ  https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx پر  اس سے متعلق معلومات دستیاب ہے ۔

          ہر دیہی گھرانے تک نل کے پانی کی سپلائی کے انتظام کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے کی گئی خدمات کی تفصیلات درج ذیل ہے :

2020 ء

2021 ء

2022ء

2023 ء

2024 ء

گوا

تلنگانہ

بہار

پڈوچیری

انڈمان و نکوبار جزائر

دادر اور نگر حویلیاور دمن اور دیو

گجرات

ہماچل پردیش

ہریانہ

اترا کھنڈ

لداخ

منی پور

میگھالیہ

پنجاب

سکم

جموں و کشمیر

اروناچل پردیش

چھتیس گڑھ

کرناٹک

کیرالہ

مدھیہ پردیش

میزورم

ناگا لینڈ

تمل ناڈو

تری پورہ

آسام

آندھرا پردیش

جھار کھنڈ

مہاراشٹر

اڈیشہ

راجستھان

اتر پردیش

مغربی بنگال

 

          گوا ، تلنگانہ ، ہریانہ ، پڈو چیری ، انڈ مان و نکوبار جزائر ، دادر اور نگر حویلی  اور دمن اور دیو  میں  تمام دیہی گھروں تک نل کے پانی کی سپلائی فراہمی کی جا چکی ہے ۔

          نل کے پانی کی سپلائی کی یقین دہانی کے ساتھ جے جے ایم لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے ، خاص طور پر خواتین اور بچوں کی معیاری زندگی میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔  دیہی آبادی کی صحت  اور اسی طرح سماجی – اقتصادی حالت میں بہتری لانے کے لئے گھروں میں  محفوظ پینے کے پانی کی دستیابی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ اس سے  دیہی خواتین اور لڑکیوں کی پریشانیوں کو بھی کم کرنے  میں مدد ملے گی  ، جو اپنے کنبے کے لئے پانی لانے کی خاطر دور دراز مقامات کا سفر کرتی ہیں ۔  اس مشن کے نفاذ اور  آمدنی پیدا کرنے کے مواقع میں خواتین کی شرکت سے لڑکیوں کے اسکولی دنوں میں  ، جو نقصان انہیں اٹھانا پڑتا تھا ، اُس میں کمی آئی ہے اور اُن کی صحت پر  ، جو منفی اثرات ہوتے تھے ، اُس میں بہتری آئی ہے ۔ 

جے جے ایم دیہی علاقوں میں نل کے پانی کی سپلائی کو بہتر بناکر کوو ڈ- 19 وباء کے اثر کو کم کرنے میں مدد کر رہا ہے کیونکہ  اس قدم سے پانی لینے کی جگہوں پر  ، اب بھیڑ بھاڑ نہیں ہوتی ہے ۔  اسکول  ، آشرم شالہ  اور آنگن واڑی مراکز میں نل کے پانی کی سپلائی کی یقین دہانی اور  ہاتھ دھونے کی سہولیات  سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کو رکنے میں بھی مدد مل رہی ہے ۔

اس کے علاوہ ، پینے کے پانی کی سپلائی کی فراہمی سے  دیہی معیشت کو بھی فرو غ ملا ہے اور دیہی علاقوں میں  لوگوں کے لئے  آمدنی پیدا کرنے کے واقع بھی پیدا ہوئے ہیں ۔

          یہ معلومات جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل  نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں ۔

 

   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( ش ح   ۔  ع ح  ۔ ع ا  )   

U. No. 14978

 


(Release ID: 1786284) Visitor Counter : 170
Read this release in: English