وزارت دفاع

انڈمان اور نکوبار کمان کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ کے ذریعہ ‘ سنکلپ اسمارک ’ کا افتتاح

Posted On: 29 DEC 2021 8:37PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 30 دسمبر  / انڈمان اور نکوبار ڈویژن کے کمانڈر انچیف، لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 78 سال قبل آمد کے بعد 19 دسمبر ، 2021 ء کو صبح 11 بجکر 30 منٹ  پر ،  ان کے دورے کے ناقابل فراموش لمحے کو محفوظ رکھنے کے لئے ، آج ایک ‘سنکلپ اسمارک’ قوم کے نام  وقف کیا۔ یہ یادگار نہ صرف نیتا جی کی انڈین نیشنل آرمی (آئی این اے) - آزاد ہند فوج کے سپاہیوں اور ان کی ناقابل یقین قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے بلکہ ‘عزم، فرض اور قربانی ’ کی ، ان اقدار کے لئے  بھی ہے  ، جو خود نیتا جی نے ہمیں سکھائی تھیں۔ یہ اقدار، جو ہندوستانی مسلح افواج کے تشخص کو واضح کرتی ہیں اور ان کے عزم کا اظہار کرتی ہیں، انہیں ہمیشہ کے لئے متاثر کرتی رہیں گی۔

30 دسمبر ، 1943 ء ، ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی شاندار داستان میں ایک خاص اہمیت کا دن ہے۔ اسی دن پورٹ بلیئر میں پہلی بار قومی پرچم لہرایا گیا۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس 16 جنوری ، 1941 ء کو برطانوی حراست سے فرار ہوئے اور تقریباً تین سال بعد 29 دسمبر ، 1943 ء کو صبح ساڑھے گیارہ بجے پورٹ بلیئر،ایروڈوم واپس آئے اور اگلے دن 30 دسمبر کو انہوں نے قومی پرچم لہرایا۔

آزاد ہند کی عبوری حکومت کے سربراہ اور آئی این اے کے سپریم آرمی چیف کے طور پر نیتا جی کا جزیرے کا دورہ  ، ایک لحاظ سے نیتا جی کے اس وعدے کی تکمیل تھی کہ آزاد ہند سینا 1943 ء کے آخر تک ہندوستانی سرزمین پر ہوگی۔ انڈمان و نکوبار جزائر کو پہلا آزادہندوستان کا خطہ قرار دینا ،ان کے تاریخی دورے کا حصہ تھا۔

وہ جگہ ، جہاں نیتا جی 29 دسمبر ، 1943 ء کو پہنچے تھے  ، ان کے ساتھ سرسوتی آنند موہن سہائے  (وزارتی رینک کے سکریٹری) ، کیپٹن راوت-اے ڈی سی اور کرنل ڈی ایس راجو، (نیتاجی کے ذاتی معالج)ان کے ساتھ تھے۔یہ جگہ اب انڈمان ونکوبار کمان کے ایئر اسٹیشن آئی این ایس اتکروش کے احاطے کے اندر آتی ہے  ، جو موجودہ رن وے کے قریب ہے۔نیتا جی کو آزاد ہند سینا نے فوجی سلامی دی ، جب وہ جاپانی فضائیہ کے لڑاکا طیارے سے آئی این اے کے اعلیٰ فوجی سربراہ کے طور پر یہاں پہنچے۔

آج منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں، کمانڈر انچیف کی قیادت میں ہندوستان کی واحد کواڈ سروس کے سپاہیوں نے، دیگر سینئر افسران اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ، آئی این اے کے سپاہیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے انتہائی سادگی اور باوقار انداز میں منعقد کیا گیا۔

 

   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( ش ح   ۔  ع ح  ۔ ع ا  )      

U. No. 14967



(Release ID: 1786248) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Hindi , Marathi