جل شکتی وزارت
بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی
Posted On:
20 DEC 2021 5:49PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 30 دسمبر / محکمے کے اندازے کے مطابق ، ہندوستان تقریباً 3880 بلین کیوبک میٹر ( بی سی ایم ) سالانہ پانی کا ذخیرہ حاصل کرتا ہے ۔ تبخیر اور تبخیر ارضی وغیرہ کے حساب کے بعد ملک میں اوسط سالانہ پانی کے وسائل کا اندازہ 1999.20 بی سی ایم ہے ۔ مزید ، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ٹوپو گرافک ، ہائیڈرو لوجیکل اور دوسری رکاوٹوں کی وجہ سے قابلِ استعمال پانی تقریباً 1126 بی سی ایم ہے ، جو تقریباً 690 بی سی ایم سطح کے پانی اور تقریباً 436 بی سی ایم کل سالانہ زمین کے ری چارج پانی پر مشتمل ہے ۔
اگر چہ پانی ریاست کا موضوع ہے ، مرکزی حکومت نے زمین کے پانی کے تحفظ اور انتظام اور سائنٹفک طریقوں کے ذریعہ بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے فعال نفاذ کے لئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں ، جس میں ملک میں واٹر شیڈ اصول شامل ہیں اور جسے اس لنک پر دیکھا جا سکتا ہے : URL:http://jalshakti-dowr.gov.in/sites/default/files/Steps_to_control_water_depletion_Feb2021.pdf.
اس سلسلے کے کچھ اہم اقدامات ضمیمہ میں بھی دیئے گئے ہیں ۔
ہاؤسنگ اور شہری معاملات کی وزارت ( ایم او ایچ یو اے ) نے ریاستوں کے لئے ہدایات وضع کی ہے تاکہ وہ مقامی حالات کے مطابق مناسب اقدامات اختیار کر سکیں ، جیسے کہ دلّی کا یونیفائیڈ بلڈنگ بائی لاز ( یو بی بی ایل ) 2016 ، موڈیل بلڈنگ بائی لاز ( ایم جی بی ایل ) 2016 اور اربن اینڈ ریجنل ڈیولپمنٹ پلان فارمولیشن اینڈ امپلی منٹیشن ( یو آر ڈی پی ایف آئی ) ہدایات ، 2014 ، جس میں بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کی ضرورت اور پانی کے تحفظ کے اقدامات پر کافی توجہ دی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ ، کئی ریاستوں نے پانی کے تحفظ / ذخیرہ اندوزی کے میدان میں قابلِ ذکر کام کئے ہیں ، مثلاً راجستھان میں ’ مکھیہ منتری جل سوا لامبن ابھیان ’ ، مہاراشٹر میں ‘ جل یُکت شِبار ’ ، گجرات میں ‘ سُجالم سُفالم ابھیان ’ ، تلنگانہ میں ‘ مشن کاکا تیا ’ ، آندھرا پردیش میں ‘نیرو چیتّو ’ ، بہار میں ‘ جل جیون ہریالی ’ ، ہریانہ میں ‘ جل ہی جیون ’ اور تمل ناڈو میں ‘ کودی مارامتھ اسکیم ’ ۔
یہ اطلاعات جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشو یسور تودو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ ا ک ۔ ع ا )
U. No. 14946
(Release ID: 1786246)
Visitor Counter : 448