بجلی کی وزارت
آر ای سی کی ذیلی کمپنی آر ای سی پی ڈی سی ایل نے پروجیکٹ ایس پی وی ‘کلم ٹرانسمیشن لمیٹیڈ’ کو انڈی گرڈ 1 لمیٹیڈ اور انڈی گریڈ 2 لمیٹیڈ کے کنسورشیم کے سپرد کیا
Posted On:
29 DEC 2021 2:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی:29؍دسمبر، 2021۔آر ای سی پاور ڈیولپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی لمیٹیڈ (آر ای سی پی ڈی سی ایل) نے، جو کہ آر ای سی لمیٹیڈ کی ایک مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے اور بجلی کی وزارت کے زیرسرپرستی این بی ایس سی نورتن سی پی ایس یو نے 28 دسمبر 2021 کو ایک خاص منصوبے ایس پی وی (خاص مقصدی وسیلہ)، جو کہ ٹرانسمیشن کے منصوبے یعنی مہاراشٹر میں عثمان آباد کے علاقے میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سے بجلی منتقل کرنے کے سسٹم کی تعمیر کے لئے تشکیل دیا گیا ہے، کو انڈی گریڈ 1 لمیٹیڈ اور انڈی گریڈ 2 لمیٹیڈ کے کنسورشیم کے حوالے کیا۔
انڈی گریڈ 1 لمیٹیڈ اور انڈی گریڈ 2 لمیٹیڈ کا کنسورشیم، نیلامی کے عمل کے کوارڈینیٹر کی حیثیت سے وزارت بجلی حکومت ہند کے بین ریاستی ٹرانسمیشن پروجیکٹ کا کامیاب بولی لگانے والا رہا ہے۔
آر ای سی پی ڈی سی ایل کے سی ای او جناب آر لکشمن اور آر ای سی پی ڈی سی ایل کے جوائنٹ سی ای او جناب ٹی ایس سی بوش نے ایس پی وی کو انڈی گریڈ1 لمیٹیڈ کے جناب بگیان پاریجا اور انڈی گریڈ2 لمیٹیڈ کے جناب آدتیہ کسلےکے حوالے کیا۔ اس موقع پر آر ای سی پی ڈی سی ایل، انڈی گریڈ 1 لمیٹیڈ اور انڈی گریڈ 2 لمیٹیڈ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
کامیاب بولی لگانے والے کا انتخاب معیاری بولی کے دستاویزات اور رہنما خطوط کی روشنی میں ٹرانسمیشن ڈیولپرس کے انتخاب کیلئے ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی لگانے کے عمل (ٹی بی سی بی) کے ذریعے انجام دیا گیا۔ یہ عمل بجلی کی وزارت، حکومت ہند کے نوٹیفکیشن کے مطابق تھا۔ اس کام میں کلم میں 400/220 کے وی کے ذیلی اسٹیشن کا قیام اور 400 کے وی ڈبل سرکٹ پرلی – پنے ٹرانسمیشن لائن کا ایل آئی ایل او شامل ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے 18 مہینے کی مدت کار طے کی گئی ہے۔
آر ای سی لمیٹیڈ کے بارے میں: آر ای سی لمیٹیڈ ایک نورتن این بی ایس سی ہے جس کا خاص کام ہندوستان بھر میں بجلی کے شعبے میں مالیہ کی فراہمی اور اس کو ترقی دینا ہے، اس کا قیام 1969 میں ہوا تھا۔آر ای سی اب تک اپنے میدان عمل میں اپنی کارگزاری کے 50 برس سے زیادہ مکمل کرچکا ہے۔ یہ ادارہ ریاست کے بجلی کے اداروں، ریاستی حکومتوں، مرکزی/ ریاستی بجلی کی سہولیات، آزادانہ طور پر کام کرنے والے بجلی پروڈیوسروں، دیہی بجلی امدادباہمی اداروں اور نجی شعبے کے سہولیات کو مالی امداد فراہم کرتا ہے۔ اس کی کاروباری سرگرمیوں میں بجلی کے شعبے کی مکمل ویلیو چین میں مالیہ فراہم کرنے والے منصوبے شامل ہیں۔ اس کے مختلف قسم کے پروجیکٹوں میں بجلی کی پیداوار، منتقلی ، تقسیم اور قابل تجدید توانائی کے حصے شامل ہیں۔ آر ای سی کی فنڈنگ ہی کی بدولت آج ہندوستان میں ہر چوتھا بلب روشنی بکھیر رہا ہے۔
-----------------------
ش ح۔س ب۔ ع ن
U NO: 14968
(Release ID: 1786241)
Visitor Counter : 190