امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
لازمی معیارات کی خلاف ورزی میں ای کامرس اداروں اور آن لائن پریشر ککر فروخت کنندگان کے خلاف 15 نوٹس جاری کیے گئے
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے گھریلو پریشر ککر کے QCO کی خلاف ورزی پر 3 نوٹس اور ہیلمٹ کے QCO کی خلاف ورزی پر 2 نوٹس جاری کیے ہیں
مرکز نے صارفین کو آئی ایس آئی نشان کے بغیر گھریلو سامان ’نہ خریدنے‘ کے بارے میں خبردار کیا
سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے معیارات کی خلاف ورزی کرنے والے گھریلو سامان کے خلاف حفاظتی نوٹس جاری کیا
سی سی پی اے نے 06.12.2021 کو صارفین کو لازمی معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہیلمٹ، پریشر ککر اور ککنگ گیس سلنڈر خریدنے کے خلاف آگاہ کرتے ہوئے حفاظتی نوٹس جاری کیا
Posted On:
29 DEC 2021 4:32PM by PIB Delhi
کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے سیکشن 18(2)(j) کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے صارفین کو ایسے گھریلو سامان خریدنے سے خبردار کرنے کے لیے ایک حفاظتی نوٹس جاری کیا ہے جن میں درست آئی ایس آئی نشان نہیں ہوتا اور جو مرکزی حکومت کی طرف سے لازمی استعمال کے لیے ہدایت کردہ معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
صارفین کو چوٹ اور نقصان کے خطرے سے بچانے کے لیے اور ضروری حفاظتی اور تکنیکی معیارات کی پیروی کو یقینی بنانے کے لیے، مرکزی حکومت کو بی آئی ایس ایکٹ کی دفعہ 16 کے تحت معیاری نشان کے معیاری اور لازمی استعمال کی ہدایت کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ یہ ہدایات عام طور پر کوالٹی کنٹرول آرڈرز (QCO) کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔
بی آئی ایس ایکٹ کا سیکشن 17 کسی بھی شخص کو ایسے کسی بھی سامان یا اشیا کو بنانے، درآمد کرنے، تقسیم کرنے، فروخت کرنے، کرایہ پر لینے، لیز پر دینے، ذخیرہ کرنے یا نمائش کے لیے فروخت کرنے سے منع کرتا ہے جس کے لیے مرکزی حکومت نے سیکشن 16 کے تحت معیاری نشان کے لازمی استعمال کی ہدایت شائع کی ہے۔ مزید، سیکشن 29(3) کے مطابق، کوئی بھی شخص جو سیکشن 17 کی دفعات کی خلاف ورزی کرے گا اسے قید کی سزا دی جائے گی جو دو سال تک بڑھ سکتی ہے یا جرمانہ جو کہ پہلی خلاف ورزی پر دو لاکھ روپے سے کم نہیں ہو گا، اور دوسری اور اس کے بعد کی خلاف ورزیوں کے لیے پانچ لاکھ روپے ہوگی، لیکن اس کی قیمت کے دس گنا تک توسیع ہو سکتی ہے۔
وہ گھریلو سامان جن کے حوالے سے CCPA نے سیفٹی نوٹس جاری کیا ہے وہ درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
نام
|
لائن منسٹری
|
معیار
|
نافذ ہونے کی تاریخ
|
1
|
الیکٹریکل امرشن واٹر ہیٹر
|
DPIIT
|
IS 302-2-201 (1992)
|
17.02.2003
|
2
|
الیکٹرک آئرن
|
DPIIT
|
IS 302-2-3 (1992)
|
17.02.2003
|
3
|
گھریلو اور یکساں مقاصد کے لیے سوئچز
|
DPIIT
|
IS 3854: 1988
|
17.02.2003
|
4
|
مائع پٹرولیم گیس کے ساتھ استعمال کے لیے گھریلو گیس اسٹو
|
DPIIT
|
IS 4246:20020
|
01.06.2020
|
5
|
مائکروویو اوون
|
MEITY
|
IS 302 : Part 2 : Sec 25 : 2014
|
18.09.2021
|
6
|
کھانے کی پیکنگ کے لیے المونیم فوائل
|
DPIIT
|
IS: 15392
|
17.08.2020
|
7
|
دستی بلینڈر
|
DPIIT
|
IS 302 : Part 2 :Sec 14
|
01.05.2019
|
8
|
گھریلو الیکٹرک فوڈ مکسر اور جوسر
|
DPIIT
|
IS 4250
|
01.05.2019
|
9
|
دو پہیہ گاڑیوں کے لی ہیلمٹ
|
MoRTH
|
IS 4151: 2015
|
01.06.2021
|
10
|
سلائی مشین
|
DPIIT
|
IS 15449 : Part 1 : 2004
|
01.09.2021
|
11
|
کھانے کا گیس سلنڈر
|
DPIIT
|
گیس سلنڈر قوانین، 2016 میں وضاحت کے مطابق
|
22.11.2016
|
اس سے قبل، سی سی پی اے نے 06.12.2021 کو سیفٹی نوٹس بھی جاری کیا تھا تاکہ صارفین کو ہیلمٹ، پریشر ککر اور کھانا پکانے کے گیس سلنڈر خریدنے سے خبردار کیا جا سکے جو کہ لازمی معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ لازمی معیارات کی خلاف ورزی کرنے والی اشیا کو کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2019 کے تحت ’ناقص‘ قرار دیا جائے گا۔
آزادی کے 75 سال کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر – آزادی کا امرت مہوتسو، سی سی پی اے نے پہلے ہی ملک گیر مہم شروع کر رکھی ہے تاکہ جعلی اشیا کی فروخت کو روکا جا سکے جو کہ QCOs کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور صارفین میں بی آئی ایس معیارات کے مطابق اشیا خریدنے کے لیے بیداری اور شعور بیدار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں، سی سی پی اے نے ملک بھر کے ضلع کلکٹروں کو خط لکھا ہے کہ وہ غیر منصفانہ تجارتی عمل اور ہیلمٹ، گھریلو پریشر ککر اور کھانا پکانے کے گیس سلنڈروں کی تیاری یا فروخت سے متعلق صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کریں۔
سی سی پی اے نے ای کامرس اداروں اور فروخت کنندگان کے خلاف بھی از خود کارروائی کی ہے جو آن لائن لازمی معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پریشر ککر فروخت کرتے پائے گئے۔ اس طرح کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے 15 نوٹس پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ بی آئی ایس ایکٹ 2016 کے تحت ضروری کارروائی کے لیے کیسز کو بھی بی آئی ایس کو بھجوا دیا گیا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- س ا
U: 14955
(Release ID: 1786208)