وزارت خزانہ

68فیصد پردھان منتری مدرا یوجنا کھاتے خواتین صنعت کاروں کے پاس ہیں جو منظورشدہ رقم کا 44 فیصد حاصل کرتی ہیں

Posted On: 20 DEC 2021 5:55PM by PIB Delhi

 خزانے کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت کسن راؤ کارد نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پردھان منتری مدرا یوجنا پی ایم ایم وائی کے تحت دس لاکھ روپے تک کے ادارے جاتی قرض ممبر لینڈنگ انسٹی ٹیوشنس (ایم ایل آئیز) کے ذریعہ بہت چھوٹے /چھوٹے صنعت کاروں نیز خواتین کو فراہم کئے گئے ہیں ،جس سے وہ مینو فیکچرنگ ،تجارت ،خدمات اور زراعت سے متعلق سرگرمیوں جیسے سیکٹروں میں اپنی آمدنی  بڑھا سکیں  یا پید ا کرسکیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مدرا پورٹل پر ممبر لینڈنگ انسٹی ٹیوشنس کے ذریعہ اپلوڈ کئے گئے ڈاٹا کے مطابق 26 نومبر 2021 تک اس اسکیم کے تحت خواتین صنعت کاروں کے ذریعہ حاصل کئے گئے قرضوں کی تفصیلات حسب ذیل ہے:

 

 

اے/سی کی تعداد کروڑ میں

منظور کی گئی رقم لاکھ، کروڑ میں

کل ہند

32.11

17.00

جن میں سے

خواتین صنعت کاروں

21.73

7.42

خواتین صنعت کاروں کا فیصد حصہ

68%

44%

 

 

 

 

 

 

 

 

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ممبر لینڈنگ انسٹی ٹیوشنس (ایم ایل آئیز) یعنی شیڈولڈ کمرشل بینکوں (ایس سی بیز)،علاقائی دیہی بینکوں(آر آر بیز)،غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں(این بی ایف سیز)اور مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشنز(ایم ایف آئیز) کے لئے پردھان منتری مدرا یوجنا پی ایم ایم وائی کے تحت منظورکی جانے والی رقم کے لئے سالانہ اہداف مختص کرتی ہے۔رواں مالی سال کے لئے ممبر لینڈنگ انسٹی ٹیوشنس کے واسطے 3 لاکھ کروڑ روپے کا منظوری کا ہدف طے کیا گیا ہے۔پی ایم ایم وائی کے تحت حکومت کی طرف سے ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے  اور صنف کے لحاظ سے اہداف مختص نہیں کیے گئے ہیں۔

مزید تفصیلات پیش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت قرضے ممبر لینڈنگ انسٹی ٹیوشنس کے ذریعہ بڑھائے گئے ہیں ۔جبکہ ان کے کمر شیل پیر امیٹرس کے مطابق ،ان کے بورڈ کی منظور شدہ پالیسی اور آر بی آئی کے رہنما خطوط کی بنیاد پر جس میں دیگر باتوں کے علاوہ پروجیکٹ کی قابل عملیت، قرض لینے والے کی واپسی کی صلاحیت کا جائزہ وغیرہ۔پی ایم ایم وائی کے نفاذ کے سلسلے میں موصول ہونے والی کسی بھی شکایت، بشمول قرض کی درخواستوں کو مسترد کرنا، متعلقہ بینکوں کے ساتھ مل کر دور کیا جاتا ہے۔

وزیر موصوف نے بہت سےاقدامات کی ایک فہرست بھی پیش کی جو کہ اسکیم کے نفاذ کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے ہیں جس میں منجملہ شامل ہیں۔

 

  1. قرض کی درخواستیں جمع کرانے کی سہولت کے لیے ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ۔
  • II. psbloansin59minutes اور udyamimitra پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستوں کی فراہمی۔
  1. اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اسکیم کی نموداری میں اضافہ کے لیے بھرپور تشہیری مہم۔
  2. درخواست فارم کو آسان بنانا۔
  • V. پبلک سیکٹر بینکوں(پی ایس بیز) میں مدرا نوڈل آفیسرز کی نامزدگی۔
  1. پی ایم ایم وائی وغیرہ کے حوالے سےپی ایس بیز کی کارکردگی کی وقتاً فوقتاً نگرانی۔

      

*************

 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.14928



(Release ID: 1786009) Visitor Counter : 116


Read this release in: English