وزارت خزانہ

(i) 4.56 فیصدسرکاری تمسکات 2023،(ii) 5.74 فیصد سرکاری تمسکات 2026، (iii) 6.67 فیصد سرکاری تمسکات 2035 اور (iv)6.99 فیصد سرکاری تمسکات 2051 کی فروخت (ازسرنو اجرا) کے لئے نیلامی

Posted On: 20 DEC 2021 5:54PM by PIB Delhi

 

ہندوستانی حکومت (جی او آئی) نے  (i) یکساں قیمت طریقہ کار کااستعمال کرتے ہوئے  قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 2000 کروڑ روپئے کی مشتہر کردہ رقم  (معمولی )کے لئے  حکومت ہند کے تمسکات 2023 کے 4.56 فیصد،  (ii)یکساں قیمت طریقہ کار کااستعمال کرتے ہوئے ، قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 6000 کروڑ روپئے کی مشتہر کردہ رقم  (معمولی) کے لئے سرکاری حصص 2026 کا 5.74 فیصد  اور (iii) یکساں قیمت طریقہ کار کااستعمال کرتے ہوئے ، قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 9000 کرور روپئے کی مشتہر کردہ رقم (معمولی) کے لئے 6.67 فیصد سرکاری تمسکات 2035  اور(iv) مختلف النوع قیمت طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے ، قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 7000 کروڑ روپئے کی  ایک مشتہر کردہ رقم  (معمولی )کی فروخت (از سر نواجرا) کااعلان کیا ہے۔ حکومت ہند  کو ہر ایک یا زیادہ حصص کے مقابل 2000 کروڑ روپئے تک کااضافی سبسکرپشن اپنے پاس رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامی کا عمل ریزروبینک آف  انڈیا،  ممبئی، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ جمعہ کے دن یعنی24 دسمبر 2021 کو انجام دیا جائے گا۔

سرکاری حصص کی نیلامی میں  غیر مسابقتی بولیوں کی سہولت والی اسکیم کے تحت  حصص کی فروخت کی مشتہر کردہ رقم  کا 5 فیصد تک اہل افراد اور اداروں کے لئے الاٹ کیا جائے گا۔

مسابقتی اور غیر مسابقتی ، نیلامی کے لئے  دونوں طرح کی بولیاں  الکٹرانک فارمیٹ میں  ریزروبینک آف انڈیا کے کور بینکنگ سولیوشن (ای کبیر) نظام پر 24 دسمبر 2021 تک جمع کرا دی جانی چاہئے۔  غیر مسابقتی بولیاں  صبح 10.30 بجے اور 11 بجے صبح کے درمیان جمع کرائی جانی چاہئے، اور مسابقتی بولیاں صبح 10.30 اور صبح 11.30 کے درمیان جمع کی جائیں گی۔

نیلامی کے نتیجے کااعلان 24 دسمبر 2021 ( جمعہ) کو کیا جائے گا اور  کامیاب امیدواروں کے ذریعہ رقم کی  ادائیگی27 دسمبر 2021 (پیر) کو کی جائے گی۔

یہ حصص ریزروبینک آف انڈیا کے ذریعہ 24 جولائی 2018 کے سرکلرنمبر آر بی ا ٓئی /2018-19/25 کے توسط سے  جاری کردہ  مرکزی حکومت کے حصص میں جب جاری کردہ کاروبار سے متعلق رہنما خطوط کے ساتھ ، وقتا فوقتاً کی جانے و الی ترمیمات کے مطابق ، ‘‘جب جاری کیا گیا کاروبار’’ کے لئے مجاز ہوں گے۔

 

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 14930



(Release ID: 1786006) Visitor Counter : 128


Read this release in: Hindi , English